Sunday, March 23, 2008

"ایران پر امریکی فوجی کارروائی کیخلاف ہیں : شاہ عبداللہ

"ایران پر امریکی فوجی کارروائی کیخلاف ہیں : شاہ عبداللہ"
ریاض ( آن لائن+ این این آئی) سعودی عرب نے ایران کے خلاف امریکی فوجی حملے کی مخالفت کر دی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات سعودی شاہ عبداللہ نے سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب صدر ڈک چینی کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایران کا ایٹمی پروگرام اور اس کے مشرق وسطی میں پڑنے والے اثرات عالمی دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ سمیت دیگر دوطرفہ اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی شاہ عبداللہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی امریکی فوجی حملے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی تنازعہ کا بہترین حل مذاکرات ہیں۔ سعودی شاہ عبداللہ نے ڈک چینی کو مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ کو ایٹمی اور دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہئے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کوششوں میں اسرائیل کو بھی شامل کیا جانا چاہئے جس کے پاس بڑے پیمانے پر ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور وہ خطے کی واحد ایٹمی طاقت ہے۔ دریں اثناء دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے ایجنڈے ميں دہشت گردی کیخلاف جنگ ميں پاکستان کا کردار اہم موضوع رہا تاہم بات چیت کی تفصیلات جاری نہيں کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین لبنان اور عراق کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات سمیت تیل کی بڑھتی ہوئی قيمتوں پر تفصیلی بات چیت کی ۔

No comments:

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت۔

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت جمیل حسین کی لاش تو آبائی گاؤں گوساڑ کے قبرستان میں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر سرکار...