Thursday, November 22, 2007

کاہان کا بالاچ-آج مریوں کا ایک اور بیٹا پہاڑوں پر آزاد بلوچستان کا خواب دل میں لئے مار دیا گیا۔مظہر زیدی posted by shafique ahmed blog

کاہان کا بالاچ

وفاداری بلوچستان سے
آج مریوں کا ایک اور بیٹا پہاڑوں پر آزاد بلوچستان کا خواب دل میں لئے مار دیا گیا۔

بالاچ ، نواب خیر بخش مری کے چھ بیٹوں میں وہ بیٹا تھا جس کے بارے میں عام خیال یہی تھا کہ پچھلے چند برسوں سے وہی پہاڑوں پر بلوچوں کی مزاحمتی تحریک چلا رہا تھا۔نواب خیر بخش مری یا ’گونگا بابا‘ جو ساری زندگی اپنے قوم پرست اور سوشلسٹ نظریات پر ڈٹے رہے اب اپنی جد وجہد میں اپنا بیٹا بھی کھو بیٹھے ہیں۔سترہ جنوری انیس سو پینسٹھ میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والے اس مری سپوت نے کوئٹہ کے گرامر سکول میں ابتدائی تعلیم کے بعد روس میں ماسکو سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور پھر کئی برسوں تک لندن میں رہا۔سن دو ہزار دو میں جنرل مشرف کے زیر سایہ ہونے والے انتخابات میں لندن سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور صوبائی الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد حلف لینے کے لئے کوئٹہ واپس پہنچا۔

اسمبلی میں حلف لیتے وقت پاکستان سے وفاداری کی بجائے بلوچستان سے وفاداری کا نعرہ بلند کیا تو ایوان میں بڑی ہلچل مچی۔
بالاچ کے بھائی گزن مری کے بقول حلف اٹھانے کے بعد انہیں حکومتی حلقوں سے قاف لیگ میں شامل ہونے اور وزارتوں کی پیشکشیں بھی ہوئیں لیکن انہوں نے انکار کردیا جس کے بعد ان کے خلاف کئی پرانے مقدمات کو تازہ کرنے کی کوشش شروع ہوئی اور وہ زیر زمین چلے گئے۔
اگست سن دو ہزار چھ میں مری علاقے میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے وقت بھی اس غار میں بالاچ مری ان کے ساتھ موجود تھے۔ ان کے بھائی گزن کے مطابق نواب بگٹی کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن سے پندرہ منٹ پہلے نواب صاحب نے انہیں اور اپنے پوتے براہمداغ بگٹی کو وہاں سے جانے کے لئے کہا لیکن انہوں نے اپنے مہمان کو چھوڑ جانے سے انکار کیا جس پر نواب بگٹی نے زبردستی انہوں وہاں سے بھیجا۔بالاچ مری پچھلے کئی برسوں سے قبائیلی معاملات کے ساتھ ساتھ بلوچ مزاحمتی تحریک کے اہم ترین رہنماؤں میں تصور کئے جاتے تھے اور حکومت پاکستان کو مطلوب بھی تھے۔

پچھلے سال نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد بالاچ مری بلوچستان کے اہم رہنما ہیں جو ایک آپریشن میں ہلاک ہوئے ہیں۔

No comments:

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت۔

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت جمیل حسین کی لاش تو آبائی گاؤں گوساڑ کے قبرستان میں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر سرکار...