Saturday, May 24, 2008


محترم ناظرین کی خدمت میں تیرھویں معصوم اورگیارھویں امام حضرت عسکری (ع) ولادت با سعادت۱۰ )ربیع الثانی۲۳۳ھ مدینہ منورہ میں ھوئی .( کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں- اور ہم نے عزا خانہ ابوطالب ع مدینہ منورہ میں اس سلسلے میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام بھی کیا تھا جسے مولانا سید ممتاز حسین آف انڈیا نے امام کے زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی-اور بعد میں حرم جا کر آنحضرت ص بی بی س اور چہاروں آیمہ کی خدمت میں حاضر ہو کر مبارکباد پیش کی-اور بس اسے زیادہ ہمیں کیا چاہییے؟تیرھویں معصوم
گیارھویں امام حضرت عسکری (ع)
نام ونسب
اسم گرامی : حسن
لقب : عسکری
کنیت : ابو محمد
والد کا نام : علی
والدہ کا نام : حدیثہ
تاریخ ولادت : ۸/ ربیع الثانی ۲۳۲ھء
جائے ولادت : مدینہ منورہ
مدت امامت : ۶/ سال
عمر : ۲۸ /سال
تاریخ شھادت : ۸ /ربیع الاول ۲۶۰ھء
شھادت کی وجہ : معتمد عباسی نے آپ کو زھر دیکر شھید کر دیا
روضہ اقدس : عراق ( سامرا )
اولاد کی تعداد :۱/ فرزند کہ جو حضرت مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف ھیں
انگوٹھی کے نگینے کا نقش : ”ان اللہ شھید “

ولادت
۱۰ ربیع الثانی۲۳۳ھ مدینہ منورہ میں ھوئی .
نشوو نما اور تربیت
بچپن کے تقریباً گیارہ سال اپنے والد بزرگوار کے ساتھ وطن میں رھے جس کے لیے کھا جاسکتا ھے کہ یہ زمانہ اطمینان سے گزرا . اس کے بعد امام علی نقی علیہ السّلام کو سفر عراق درپیش ھوگیا اور تمام متعلقین کے ساتھ ساتھ امام حسن عسکری علیہ السّلام بھی اسی کم سنی کے عالم میں سفر کی زحمتوں کو اٹھا کر سامرہ پھنچے . یھاں کبھی قید کبھی آزادی مختلف دور سے گزرنا پڑا مگر ھر حال میں آپ اپنے والد گرامی کے ساتھ ھی رھے . اس طرح باطنی اور ظاھری طور پر ھر حیثیت سے آپ کو اپنے والد بزرگوار کی تربیت وتعلیم سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکا .

زمانہ امامت
۲۵۴ھ میں آپ کی عمر بائیس برس کی تھی جب آپ کے والد بزرگوار حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی وفات ھوئی۔ حضرت نے اپنی وفات سے چار مھینہ قبل آپ کے متعلق اپنے وصی وجانشین ھونے کااظھار فرما کر اپنے اصحاب کی گواھیاں لے لی تھیں . اب امامت کی ذمہ داریاں امام حسن عسکری علیہ السّلام پر تھیں جنھیں آپ
شدیدمشکلات اور سخت ترین ماحول کے باوجود ادا فرماتے رھے .


No comments:

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت۔

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت جمیل حسین کی لاش تو آبائی گاؤں گوساڑ کے قبرستان میں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر سرکار...