Saturday, April 5, 2008

ذوالفقار علی بھٹو پر دستاویزی ف

ذوالفقار علی بھٹو پر دستاویزی فلم

ذوالفقارعلی بھٹو
ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی چار اپریل کو منائی جائے گی
اسلام آباد کے نیشنل لائبریری آڈیٹوریم میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بنائی گئی دستاویزی فلم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

فلم کی افتتاحی تقریب ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھائیسویں برسی کی ہفت روزہ تقریبات کا حصہ ہے، جو چار اپریل کو منائی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی کے بارے میں یہ فلم صحافی جاوید ملک نے پارٹی کی مرحوم سربراہ بینظیر بھٹو کی ہدایت پر تیار کی ہے۔

دستاویزی فلم میں ذوالفقار علی بھٹو کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے رفقاء کار اور ان لوگوں کے انٹرویوز ریکارڈ کیےگئے ہیں جو انکی اسیری سے لے کر پھانسی کے دنوں تک مختلف حوالوں سے ان کے قریب رہے۔ان میں سابق جیل حکام، وکلاء اور فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

فلم کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ’ ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی اور موت کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے اور یہی مقصد لیکر ہم حکومت میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کےلیےذوالفقار علی بھٹو نے قربانی دی اسے ہم کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے اور ملک مضبوط اس وقت ہوگا جب ادارے مضبوط ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ ان کی جماعت انیس سو تہتر کے آئین کو اسکی روح کے مطابق بحال کرے گی‘۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سرکاری حکام سے کہا ہے کہ ان کے نام کے ساتھ ’مخدوم‘ کا خاندانی لقب استعمال نہ کیا جائے اور انہیں صرف سید یوسف رضا گیلانی کہہ کر پکارا جائے۔

اسلام آباد کے نیشنل لائبریری آڈیٹوریم میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بنائی گئی دستاویزی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ انکے جد امجد کو مخدوم کا خطاب ان کی دین کے لیے خدمت کے عوض دیا گیا تھا جبکہ وہ خود سیاستدان ہونے کے ناطے ایک عوامی خدمت گار ہیں لٰہذہ وہ ’مخدوم‘ کا خطاب اپنے نام کے ساتھ لگانا نہیں چاہتے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’وہ اوران کی جماعت بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور حکومت کے ذریعے لوگوں کو سہولیات پہنچائیں گے۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے وزراء سے کہا ہے کہ وہ تمام وزارتوں اور محکموں کی موجودہ صورتحال سےعوام کو فوری طور پر آگاہ کرنے کا بندوبست کریں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ حکومت ہمیں کن حالات میں ملی ہے

BBCUrdu.com

No comments:

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت۔

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت جمیل حسین کی لاش تو آبائی گاؤں گوساڑ کے قبرستان میں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر سرکار...