تم تھے تو زندگی کی حاصل تھی ہر رعنائی
اب میں ہوں اور بس میری یہ تنہائی
تیرے دو ہاتھ ہی اُٹھتے تھے دعاؤں کیلیے
اب تو خونِ دل ہوا اور آواز تلک نہ آئی
بند آنکھوں سے دیکھا جو تیرا حسیں چہرہ
جانے کیوں تیری آنکھوں میں ویرانی پائی
کچھ خواب تھے تیری ویران آنکھوں میں
جانے تعبیر سے پہلے کیوں زندگی نے کی بیوفائی
سختیوں کے سبھی موسم اکیلے برداشت کیے
گلشن چھوڑ دیا تو نے جب اُمیدِ بہار آئی
پورا نشیمن بکھر گیا تیرے بعد کچھ اس طرح سے
دکھایا اثر اپنوں نے اور کچھ تیز طوفاں آئے
اب شکوہ کسی سے کیا کرنا اے ناز
جانے والے جاتے ہیں مجبور ہیں اور کوئی ہرجائی
No comments:
Post a Comment