اداکار جمیل فخری کے لاپتہ بیٹے علی ایاز کی موت کی تصدیق ہوگئی
اداکار جمیل فخری کے لاپتہ بیٹے علی ایاز کی موت کی تصدیق ہوگئی
لیجنڈ اداکار جمیل فخری کے امریکہ میں لاپتہ ہونے والے بیٹے علی ایاز کی موت کی تصدیق امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے کردی ہے۔ جمیل فخری کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس نے فرعونیت کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستانی سفارتخانہ نے بھی کوئی تعاون نہیں کیا۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار جمیل فخری نے بتایا کہ پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکی پولیس سے معلومات ملنے کے بعد انہیں فون پر بیٹے کے قتل کی اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز کے پروگرام حسب حال پر معاملہ نشر ہونے کے بعد سفارتخانہ حرکت میں آیا، اس سے پہلے کوئی مدد نہیں کی گئی۔ جمیل فخری کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس نے فرعونیت کا مظاہرہ کیا اور سٹیلائیٹ کے ذریعے سوئی گرنے کا پتہ لگانے والے ان کے بیٹے کا پتہ نہیں لگا سکے۔ دکھی باپ نے ہاتھ جوڑ کر پاکستانی عوام سے فریاد کی کہ وہ اپنے بچوں کو روکھی سوکھی کھلا لیں لیکن انہیں باہر نہ بھیجیں۔ جوان بیٹے کی موت کی خبر سننے والے لیجنڈ اداکر جمیل فخری نے ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے میت کو پاکستان لانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
No comments:
Post a Comment