اتوار جون 15, 2008
اسلام آباد (شوبز سیل) پاکستان کی سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو کو بالی وڈ کے ایک دو زبانوں میں بننے والے ڈاکومینٹری فلم میں کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔ جو ایک بالی وڈ فلمساز بنانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ فاطمہ جو گزشتہ ماہ 26 سال کی ہوگئی ہیں کو ڈاکومینٹری فلم بنانے والے احسان حیدر نے اپنی فلم میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جس کی فلم بندی دہلی، نیو یارک اور نیوزی لینڈ میں کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے مطابق حیدر جنہوں نے فاطمہ سے رابطہ کیا اور دبئی میں ملاقات بھی کی ہے۔ جس کے بعد فاطمہ فلم کاسکرپٹ پڑھنے کے لئے تیار ہوگئی ہیں، احسان حیدر کا کہنا ہے کہ فاطمہ اس کردار کے لئے اپنے مخصوص لہجے اور مسلم بیک گراؤنڈ کے باعث فلم کے لئے انتہائی موزوں ہیں جس کے باعث وہ کردار میں ڈوب کر اداکاری کر سکتی ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ میں اس بات کا منتظر ہوں کہ تمام معاملات صحیح سمت اختیارات کرلیں۔ اگر فاطمہ نے یہ رول ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا تو ان کے مقابل مرکزی کردار عمران ہاشمی ادا کریں گے، جو گزشتہ دنوں فلم ’’جنت‘‘ کی نمائش کے موقع پر پاکستان آئے تھے، فاطمہ بھٹو جو ممتاز برطانوی انڈیپنڈنٹ نیوز پیپر کی باصلاحیت مصنفین کی فہرست میں شامل ہیں حال ہی میں برطانیہ کے ایک پبلشر سے اپنی آنے والی کتاب کی فروخت کا معاہدہ کرکے آئی ہیں جو بھٹو خاندان کے بارے میں لکھی جائے گی۔ ان کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ یہ بالکل شکسپیرین ٹریجڈی کے طرز کا ڈرامہ معلوم ہوتا ہے۔ ایک خاندان جو ہلاکتوں اور علیحدگیوں سے عبارت ہے-
http://www.dailyjinnah.com/?p=2217
© 2008 Jinnah Newspaper
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ڈان اخبار اداریہ: ’کرم کے حالات پر قابو نہ پایا گیا تو فرقہ وارانہ تنازعات ملحقہ اضلاع میں پھیل سکتے ہیں‘
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ چند ماہ سے صورت حال عدم استحکام کا شکار ہے، ایسے میں جمعرات کو پیش آنے والا ہولناک واقعہ حیران کُن...
-
جنرل مشرف کی نسبت جنرل کیانی زیادہ پراعتماد نظر آئے آخر کار جنرل پرویز مشرف نے آرمی چیف کا عہدہ چھوڑدیا اور پاکستان فوج کی کمان ایک گ...
-
shafiqueahmed110.com - Articals form Saleem Safi, Hamid Mir, snt Babar Awan, Imran Khan and others READ THE ARTICALS FROM VIREOUS WRITER
No comments:
Post a Comment