کرم ایجنسی : طوری قبیلے کے 11 مغویوں کی سربریدہ لاشیں برآمد ،
منگل جون 24, 2008 کرم ایجنسی، اسلام آباد، پشاور، لنڈی کوتل ( نیٹ نیوز، اے ایف پی) کرم ایجنسی میں صدہ کے قریب مسلح دہشتگردوں نے طور ی قبیلے کے گیارہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جبکہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چار چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے خاصہ دار فورس کے ایک اہلکار کو زخمی اور 17کو اغوا کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روز قبل سرکاری قافلے میں پارا چنار جانے والے طوری قبیلے کے گیارہ افراد کو سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا تھا بعض ازاں ان کی سر بریدہ لاشیں پیر کے روز اڑا ولی کے مقام سے ملی ہیں جن کے جسم پر تشدد کے نشانات نمایاں تھے۔ ادھر طور ی قبیلے کے رہنما علی اکبر طور ی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان گیارہ افراد کو قتل کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ لاشیں اڑا ولی کے قریب علاقے نڑے سے جبکہ تین لاشیں صد ہ کے نواحی علاقے سے ملی ہیں۔ علی اکبر طور ی نے کہا کہ گزشتہ شام سے قبائلی عمائدین نے بالش خیل کے علاقے میں طور ی قبائل سے مورچے خالی کرا دیئے تھے اور امن و امان کیلئے بات چیت کی جارہی تھی اس کے جواب میں دہشتگردوں نے انہیں گیارہ لاشیں پیش کی ہیں جس پر طور ی قبائل حکومت کی مزید چشم پوشی برداشت نہیں کر سکتے اور عدم کارروائی کی صورت میں خود اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔