Saturday, May 24, 2008

تیرھویں معصوم
گیارھویں امام حضرت عسکری (ع)
نام ونسب
اسم گرامی : حسن
لقب : عسکری
کنیت : ابو محمد
والد کا نام : علی
والدہ کا نام : حدیثہ
تاریخ ولادت : ۸/ ربیع الثانی ۲۳۲ھء
جائے ولادت : مدینہ منورہ
مدت امامت : ۶/ سال
عمر : ۲۸ /سال
تاریخ شھادت : ۸ /ربیع الاول ۲۶۰ھء
شھادت کی وجہ : معتمد عباسی نے آپ کو زھر دیکر شھید کر دیا
روضہ اقدس : عراق ( سامرا )
اولاد کی تعداد :۱/ فرزند کہ جو حضرت مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف ھیں
انگوٹھی کے نگینے کا نقش : ”ان اللہ شھید “

ولادت
۱۰ ربیع الثانی۲۳۳ھ مدینہ منورہ میں ھوئی .
نشوو نما اور تربیت
بچپن کے تقریباً گیارہ سال اپنے والد بزرگوار کے ساتھ وطن میں رھے جس کے لیے کھا جاسکتا ھے کہ یہ زمانہ اطمینان سے گزرا . اس کے بعد امام علی نقی علیہ السّلام کو سفر عراق درپیش ھوگیا اور تمام متعلقین کے ساتھ ساتھ امام حسن عسکری علیہ السّلام بھی اسی کم سنی کے عالم میں سفر کی زحمتوں کو اٹھا کر سامرہ پھنچے . یھاں کبھی قید کبھی آزادی مختلف دور سے گزرنا پڑا مگر ھر حال میں آپ اپنے والد گرامی کے ساتھ ھی رھے . اس طرح باطنی اور ظاھری طور پر ھر حیثیت سے آپ کو اپنے والد بزرگوار کی تربیت وتعلیم سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکا .

زمانہ امامت
۲۵۴ھ میں آپ کی عمر بائیس برس کی تھی جب آپ کے والد بزرگوار حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی وفات ھوئی۔ حضرت نے اپنی وفات سے چار مھینہ قبل آپ کے متعلق اپنے وصی وجانشین ھونے کااظھار فرما کر اپنے اصحاب کی گواھیاں لے لی تھیں . اب امامت کی ذمہ داریاں امام حسن عسکری علیہ السّلام پر تھیں جنھیں آپ
شدیدمشکلات اور سخت ترین ماحول کے باوجود ادا فرماتے رھے

وفات
کیااتنے علمی و دینی مشاغل میں مصروف انسان کو سلطنت وقت کے ساتھ مزاحمت کا کوئی خیال پیدا ھوسکتا ھے مگر ان کابڑھتا ھوا روحانی اقتدار اور علمی مرجعیت ھی تو تھی جو ھمیشہ ان حضرات کو سلاطین کے لیے ناقابل برداشت ثابت کردیتی تھی . وھی اب بھی ھوااور معتمد عباسی کے بھجوائے ھوئے زھر سے ۸ ربیع الاوّل ۲۶۰ھ میں آپ نے شھادت پائی اور اپنے والد بزرگوار کی قبر کے پاس سامرہ میں دفن ھوئے جھاں حضرت کاروضہ ناموافق ماحول کے باوجود مرجع خلائق بنا ھوا ھے .

No comments:

ڈان اخبار اداریہ: ’کرم کے حالات پر قابو نہ پایا گیا تو فرقہ وارانہ تنازعات ملحقہ اضلاع میں پھیل سکتے ہیں‘

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ چند ماہ سے صورت حال عدم استحکام کا شکار ہے، ایسے میں جمعرات کو پیش آنے والا ہولناک واقعہ حیران کُن...