علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد کئی دن سے جاری ہے |
اس واقعہ سے علاقے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔
ٹل پولیس کے ایک اہلکار میرزلی خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر چپری پوسٹ کے قریب پکا موڑ میں پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال پارہ چنار سے ایک ایمبولنس گاڑی ٹل جارہی تھی کہ پکا موڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو دستی بموں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے ایمبولنس میں سوار پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک نرس اور دو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں جو گاڑی کی حفاظت پر مامور تھے۔ واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی حکام نے ہلاک شدگان کی لاشیں پارہ چنار ہپستال منتقل کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایمبولنس کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا ہے جس سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں حالات ایک بارپھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔
حالیہ واقعہ ہنگو ، کوہاٹ اور اورکزئی ایجنسی میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی کا حصہ بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سولہ نومبر کوکرم ایجنسی میں فرقہ فسادات شروع ہوئے تھے جو ایک ہفتہ تک جاری تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان واقعات میں تین سو کے قریب افراد ہلاک اور سات سے زائدزخمی ہوئے تھے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/03/080327_ambulance_attack_fz.shtml
1 - Number One Newspaper of Pakistan - Daily Jang- Jang Group
No comments:
Post a Comment