ہم کیوں زوال کا شکار ہیں | ||||||
گزشتہ ہفتے دبئی میں تھا، دبئی سے ترکی اور ترکی کے بعددو دن پہلے لندن آ گیا یہاں آنے کا مقصد بین الاقوامی یونیورسٹی کوپاکستان لے کر جانا تھا، مڈل سیکس یورپ کی بہت بڑی یونیورسٹی ہے اسی طرح کیمبرج یونیورسٹی دنیا کی تیسری، چوتھی بڑی یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں سے کسی ایک یونیورسٹی کو پاکستان لے کر جانا چاہتا تھا، میری خواہش تھی جس طرح یورپ میں لوگ ان یونیورسٹیز سے مستفید ہو رہے ہیں بالکل اسی طرح ہمارے بچے بھی پاکستان میں اسی طرز کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں ۔ اس سلسلے میں مڈل سیکس اور کیمبرج یونیورسٹی کے چانسلرز سے ملاقات کی اور گزشتہ دو دن سے ان کے ساتھ رابطے میں ہوں ۔ ا س دوران ان لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ پاکستان آئیں اور پاکستان میں اسی طرز کی ایک بڑی یونیورسٹی بنائیں چنانچہ ان کی ٹیم میری تحریک پر 6مارچ سے 13مارچ تک پاکستان آرہی ہے۔ میرا ان لوگوں سے پہلے بھی رابطہ ہوا تھالیکن یہ لوگ پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں تھے، ان سے دوبارہ رابطہ کیا اوریہ لوگ آمادہ ہو گئے۔ یہ ٹیم اس سے قبل انڈیا اور ملائیشیا میں بھی گئی اوراس نے ان دونوں ممالک میں اپنی برانچز کھولی ہیں ۔ ان لوگوں سے کہا ہماری ایک پرائیویٹ آرگنائزیشن ہے چنانچہ آپ کو اتنے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ پرائیویٹ آرگنائزیشن اور حکومت کے پروسیجر میں بہت فرق ہوتا ہے۔ حکومتی سسٹم کے تحت بہت سارے مسائل درپیش ہوتے ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایسا نہیں ہوتا۔ مثلاً اس کیلئے حکومت سے سب سے پہلے زمین لینا پڑتی ہے، حکومت ٹینڈردیتی رہتی ہے اوراس کی منظوری تک بعض اوقات کئی سال لگ جاتے ہیں جبکہ پرائیویٹ ادارے خودمختار ہوتے ہیں ۔ ان لوگوں سے کہا آپ پاکستان آئیں اوربحریہ ٹاؤن کے فیز 8میں ڈیڑھ سوایکڑ رقبے پریونیورسٹی قائم کریں لہٰذا یہ لوگ اگلے ماہ پاکستان آ رہے ہیں اوربحریہ ٹاؤن میں مڈل سیکس اورکیمبرج یونیورسٹی کی طرز کی یونیورسٹی کی بنیاد رکھیں گے جس سے پاکستان میں تعلیم کے میدان میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہوگی۔ |
Sunday, February 10, 2008
collumn from malik Riyadh Hussan posted by shafique ahmed bloggs ہم کیوں زوال کا شکار ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ڈان اخبار اداریہ: ’کرم کے حالات پر قابو نہ پایا گیا تو فرقہ وارانہ تنازعات ملحقہ اضلاع میں پھیل سکتے ہیں‘
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ چند ماہ سے صورت حال عدم استحکام کا شکار ہے، ایسے میں جمعرات کو پیش آنے والا ہولناک واقعہ حیران کُن...
-
جنرل مشرف کی نسبت جنرل کیانی زیادہ پراعتماد نظر آئے آخر کار جنرل پرویز مشرف نے آرمی چیف کا عہدہ چھوڑدیا اور پاکستان فوج کی کمان ایک گ...
-
shafiqueahmed110.com - Articals form Saleem Safi, Hamid Mir, snt Babar Awan, Imran Khan and others READ THE ARTICALS FROM VIREOUS WRITER
No comments:
Post a Comment