ایران نے پہلی مرتبہ تحقیقاتی سیارہ خلاء میں روانہ کیا ہے۔
جمہوری اسلامی ایران، پہلی مرتبہ تحقیقاتی سیارہ خلاء میں روانہ کرکے دنیا کے 11 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جمہوری اسلامی ایران، پہلی مرتبہ تحقیقاتی سیارہ خلاء میں روانہ کرکے دنیا کے 11 ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ تحقیقاتی سیارہ روانہ کرنے کے موقع پر صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ حضرت بقیۃ اللہ علیہ السلام کے الطاف و عنایات کے زیر سایہ اور امام خمینی (رہ) اور شہدا کی یاد کے ساتھ تحقیقاتی سیارہ کو فضا میں بھیجنے کی اجازت دیتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ یہ کام انسانیت کی ترقی اور وطن عزیز کی مادی اور روحانی پیشرفت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔اس راکٹ اور سٹیلائٹ کو تیارکرنے کےبعد ایران خلائي ٹکنالوجی کے حامل گيارہ ملکوں میں شامل ہوگيا ہےصدر نے اس موقع پراللہ جل جلالہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعائے امام زمانہ (عج) پڑھی ایران نے تحقیقاتی سیارہ کو اپنے ہی ایک میزائل کے ذریعہ خلاء میں روانہ کیا ہے ۔ جو ایران کی خلائی میدان میں بہت بڑی کامیابی ہے خلائی اسٹیشن میں ایک زیر زمین کنٹرول اسٹیشن اورلانچنگ پیڈ ہے جس کے ذریعے مارچ میں ملکی سطح پر تیار کیا گیا سیٹلائیٹ امید خلائی مدار میں بھیجا جائے گا۔
ایران نے جدید ترین جنگي جہاز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے
ایرانی فضائيہ کے سربراہ میجر جنرل میقاتی نے کہا ہے کہ ایران راڈارپر نظر نہ آنے والے جدید ترین جنگی جہاز تیارکررہا ہے۔
مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائيہ کے سربراہ میجر جنرل میراحمد میقاتی نے کہا ہے کہ ایران راڈارپر نظر نہ آنے والے جدید ترین طیارے تیارکررہا ہے۔جنرل میقاتی نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راڈار پرنظرنہ آنے والے جدید جنگي طیارے تیار کرنے کا کام بہت جلد شروع کردیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صاعقہ طیارے کو راڈار سسٹم میزائل سسٹم اور اس پر نصب کئے جانے والے ہتھیاروں کے لحاظ سے مزید پیشرفتہ بنایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اسلامی انقلاب کی برکات سے اس وقت تمام علمی اور سائنسی میدانوں میں خود کفیل بنتا جارہا ہے۔
No comments:
Post a Comment