Monday, March 22, 2021

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت۔

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت جمیل حسین کی لاش تو آبائی گاؤں گوساڑ کے قبرستان میں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر سرکاری اعزاز کے ساتھدفن کردی گئی مگر شہید جمیل حسین کی بیوہ اور والدہ بچوں کی کفالت اور سکول کے لئے کافی پریشان ہیں۔ جمیل حسین کا تعلق گاؤں جالندھر سے تھا جبکہ گوساڑ گاؤں میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پزیر تھے۔ جمیل حسین طوری کے والد منظر علی طوری غربینہ میں ۱۹۸۷ جنگ میں افغان جہادیوں سمیت مقامی لشکر کے خلافلڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ ضلع مہمند میں پاک افغان بارڈر پر تین چیک پوسٹ نہایت خطرناک علاقے میں بنائے گئے ہیں جہاں افغان آرمی اورمقامی قبائل جس میں طالبان کا عنصر شامل ہے وقتاً فوقتاً ان چیک پوسٹوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ بتایا جار رہا ہےجہاں پانچ منٹ کیلئے کوئی اہلکار نظر آئے تو سنائپر سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایف سی کے دو درجن کے لگ بھگ اہلکارہر چیک پوسٹ پر تعینات رہتے ہیں جو جدید اسلحہ اور جنگی ساز و سامان سے لیس ہوتے ہیں۔ جمیل حسین کے ایک قریبی دوست سید حسن نے بتایا کہ تقریباً دو ہفتے ان تین چیک پوسٹوں میں سے ایک چیکپوسٹ پر حملہ ہوا تو پاک افواج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور سرحد پار سے حملہ آوروں میں سے درجن بھرافراد ہلاک و زخمی ہوئے اور حملہ پسپا کردیا گیا، ایف سی کے بھی کئی اہلکار زخمی ہوئے تھے، اس بہادری پر پر ایفسی کے ان اہلکار ہیڈ کوارٹر وارسک بلائے گئے جہاں ان کو نقد انعامات اور ترقی دے دی گئیں اور ان میں سےایک جوان جمیل حسین طوری بھی تھے جن کو مبلغ دس ہزار نقد انعام لانس نائک سے نائیک رینک میں ترقی دے دیگئی۔ وارسک میں انعام اور ترقی دینے کے بعد جمیل حسین کو وننگ کمانڈر نے واپس اپنی چیک پوسٹ پر بلایا جہاںدہشتگردوں سے مقابلہ ہوا تھا اور وہاں بطور نائیک کمانڈر تعینات ہوئے اور تیسرے روز چیک پوسٹ میں ہی سنائپر سےنشانہ بنایا گیا اور زخمی ہوگئے، زخمی ہونے کے بعد مہمند ضلعی ہسپتال پہنچانے میں کافی دیر ہوئی اور کافی خون بہنے کیوجہ سے حالت بگڑ گئی تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمیلحسین راستے میں ہی رتبہ شہادت پر فائز ہوئے۔ جمیل حسین کے چار چھوٹے بچے ہیں اور اکمل حسین سب سے بڑے بیٹے ہیں جنہوں شہید والد کا سامان اور کیپوصول کیا۔ جمیل حسین کے کوئی بھائی نہیں گھر میں ایک ماں اور ایک بہن رہ گئے ہیں، بچوں کے سکول اور اوروالدہ کے لئے ایف سی نے فیصلہ کیا ہے کہ شہید کی تنخواہ جاری رہے گی۔ اب ایک اور پہلو کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا جس پر پہلے بھی لکھا جا چکا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور افغانستان میںپشتون (پختون) قبائل کا ضلع کرم کے طوری بنگش قبائل کے ساتھ قبائلی اور مذہبی (مسلکی) مخاصمت کسی سے ڈھکیچھپی نہیں۔ چونکہ ضلع کرم کے طوری قبیلہ مکمل طور پر اور بنگش و کچھ دیگر قبائل کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکر سے لہذاان قبائل کے جوانوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جاتا رہا ہے جس کی مثالیں وزیرستان میں لائق حسین کو ذبح کرنا ہےجبکہ باقی سارے ایف اہلکاروں کو چھوڑ دیاگیا تھا۔ اور ضلع مہمند کے مہمند رائفلز کے سپاہی نور حسین کی ٹارگٹکلنگ ہے جس کو کچھ مہینوں پہلے اپنے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ لہذا جمیل حسین کے رشتہ داروں نے (جمیل حسین کے دوست کے مطابق جنہوں مجھ سے بات کی ہے) اس خدشےکا اظہار بھی اظہار کیا ہے کہ جمیل حسین کے شہادت کے تحقیات میں اس پہلو کو مدنظر رکھا جائے۔ جمیل حسین کی لاش تو آبائی گاؤں گوساڑ کے قبرستان میں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر سرکاری اعزاز کے ساتھدفن کردی گئی مگر شہید جمیل حسین کی بیوہ اور والدہ بچوں کی کفالت اور سکول کے لئے کافی پریشان ہیں۔ پاک افواج اور ایف سی کے اعلی حکام خاندان کی مدد کے کئے فی الحال تو تیار ہیں لیکن ماضی اتنا شاندار نہیں ہے۔کیونکہ وزیرستان میں طالبان کے ہاتھوں ذبح شدہ لائق حسین کے والدین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور سوشلمیڈیا پر بیماری کے لئے عوام سے چندے کی اپیل کرتے نظر آئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پاک افواج اور ایف سیکی اعلی قیادت اس کمزوری کا نوٹس لے گی اور شہداء کے خاندانوں کا سہارا بنے گی۔ احمدطورى#

Saturday, March 20, 2021

Kurram Valley and Turi tribe


The Turi tribe, hold the tract known as Kurram on both sides of the stream of that name , lying north of Khost and south of Koh-i-Sufaid. There is some doubt as to the lineage and race of this tribe and the Jaji .

1- The Turis themselves have two stories as to their origin, one of which is that they were

formerly settled in Persia, but, troubles breaking out, Toghani Turk, the common ancestor of the Turis and Jajis, fled eastward and eventually settled at Nilab ; while the other story states that they came originally from Samarkand to Nilab. Both of these stories, though differing as to the original habitat of the tribe, are agreed that the tribe claims descent from a Turk, named Toghani. The "Badshah-nama" refers to different tribes which joined in the attack on Peshawar and calls the Afghan tribes as 'Ulus' but the Jajis and Turis are mentioned as 'Imak'. Both are Turkish words, but while 'Ulus' has been commonly used for the Afghan tribes, 'Imak' is never used except for the tribes of Turk descent. The distinction points to their Turkish extraction.

2- At one occasion Khushal Khan Khattak in his diary (Biaz) mentions the Turis as well the Jajis as the Karlanris. Based on this statement, some of the elders of the Turi and Jaji clans have traced their descent to Khughianaey, son of Kodaey, son of Karan. Hayat Khan Kathar gives weigh-age to Khushal Khan Khattak's Biaz and includes them in the Khugiani tribe. He remarks, "Both in language and character, they are not be distinguished from Afghan, and indeed possess the Afghan haughtiness and martial spirit in an unusually high degree." [2].Turi is earliest mention of a Pashtun tribal name. In Tarikh-i-nama-i-Herat (written in 1318 AD) "Ahmad Turi" (توری احمد (is mentioned as one of the leading Afghan chieftains of 13th century Afghanistan (1255 AD events). They are styled as "Maluk-i-Azam" (عظام ملوک (i.e Chief Maliks of Afghanistan. ["Tarikh-nama-i-Herat" of Saif bin Muhammad bin Yaqub Harvi, Urdu translation by Prof.Sultan Altaf Ali, p-196]

3- Some give out that Turi and Jaji were two brothers of the Mond stock of the Awan race, settled on the eastern bank of the Indus. For some reason they left their kinsmen and moved to the west bank of the Indus. In the summer they used to migrate to Kurram valley and in winter return to the plains in the Nilab area on the eastern bank of the Indus. Gradually they made inroads in the Kurram valley and later settled down permanently, displacing some of the smaller Bangash clans. Their progeny prospered and ousted the original inhabitants of the area in the Kurram and occupied their lands. Their descendants are known as the Turis and Jajis respectively. The Awans of the Jhelum District, who claim descent from one Qutab Shah, a former ruler of Herat, state that the Jajis and Turis are also descended from him but by a Turki wife. ["Hstory of the Pathans", By Haroon Rashid, Vol-4, p-500"]

Whatever may be the origin of the tribe, there is little doubt that, at some period or other, they were settled at Nilab, but probably only as nomads, migrating annually from thence to the Kurram valley. During one of their annual migrations, a quarrel broke out between the tribe and the Bangash owners of Kurram. At this time: the Jajis and Turis were united, and the first assault made on the Bangash took place in Hariab valley, which the Jajis seized. From Hariab the tribe descended into the Kurram valley, the Jajis taking Jaji Maidan and the Turis the main Kurram valley below Karlachi. The first place taken by the Turis was Burkhi, then Paiwar , after which Shalozan was besieged, but the Bangash, who withstood all attacks, compromised and became Turi hamsayas. Thus, by degrees, the Turis made themselves masters of the whole valley. The Emperor Babar, writing so far back as 1506 A.D., mentions the Buri (undoubtedly a misprint for Turi) inhabitants of the valley. [7] Turis and Jajis are mentioned by Abu Fazal in "Akbar-nama", that their tribal chiefs, along with chiefs of Khalil, Mohmand, Gagyani, Sherzad, Khizr-Khel, Abdur-Rehmani and others of Ghurghust and Ghoria Khel septs, represented to Mughal Emperor Akbar in 1586 AD who was staying at Attock, to complain about Yoasufzais. [3]

There are five principal clans of the Turi;

1- Hamza Khel

2- Mastu Khel

3- Dapparzai

4- Alizai

5- Ghundi Khel

Kurram which is wholly irrigated by the stream of the same name that flows through it, was formerly in the occupation of Bangash, from whom the Turi took it by force. Many Bangash are still found living in subjection to the Turi in Kurram, and the Bilyaminof lower Kurram are considered a branch of Bangash. Contrary to the Khyber tribes, the tribes inhabiting the Kurram had traditionally paid revenues to the Saddozai rulers. Already during his first reign, Amir Dost Muhammad Khan Barakzai, began to raise demands for revenue in Kurram and adjacent regions. Kurram was known for its comparative fertility. Apart from wheat, the valley produced high quality rice exported to Bannu and Kabul. The Turis were overwhelmingly Shias. This led to the rise of four dominant families of Sayyids, to one of which each Turi was linked as a disciple. Otherwise, there was no entrenched leadership. The typical Turi was described as an absolute democrat. The historical sources mentions a few prominent families without furnishing great detail on their political activities. In the 1850s, Malik Zarif of Paiwar was an important ally of Sardar Muhammad Azam Khan. The Malik of Shalozan was linked to the court by a marriage alliance with Amir Dost Muhammad Khan. [4] 

Throughout the reign of Dost Muhammad Khan, reports of rebellions in Kurram reached the capital of Kabul. In great part this resistance can be seen as reaction to the revenue collecting 'raids' conducted by the Afghan governor at irregular intervals. In 1851, for example, the Turis took possession of the fort at the Paiwar pass for three months. Their rebellion only came to an end when Amir Dost Muhammad Khan dispatched Sardar Muhammad Azam Khan with a strong force to the region. Three years later, 8,000 Turis blockaded the same pass. During the ensuing military confrontation at the Paiwar pass, the Turis suffered a decisive defeat. In March 1856, The Turis were assisted by son of Sardar Muhammad Azam Khan against the insurrections by the neighboring Khostwals and Darwesh Khel wazirs. In April 1857, Ghulam Muhammad Khan reported that an insurrection of the nearby Jajis had been " suppressed amicably" by the Turi maliks. A year later Sardar Muhammad Azam Khan was assisted by Malik Zarif of Paiwar against the rebellious population of Baliyamin in adjacent Miranzai. [5]


During Amir Sher Ali's reign, Kurram was governed by Amir's half brother Wali Muhammad Khan, whose mother was a Turi, from 1869 on. In 1876, Wali Muhammad Khan was dismissedfrom the governorship of Kurram, due to complaints of the maliks of Kurram.

The Kabul government from Kurram was ejected by the British in 1879 during the second AngloAfghan War. The Turis welcomed the British and gave them full support. A year or two later British forces were withdrawn from the valley .The British Government, however, announced to the Amir, that Kurram would be regarded as a British protectorate. The valley was re-occupied by the British the valley in 1892. A strong force of Militia, in which the Turis form the principal element, was raised in 1893. It had throughout been staunch and reliable to British with credit in  1897 , it stood firm in 1919 during the Third Anglo-Afghan War when most of the other irregular corps, the Khyber Rifles, and North and South Wazirstan Militias, mutinied or deserted. [6]

Notes and References:

2- Muhammad Hayat Khan, "Afghanistan and its inhabitants", p-227

3- Raverty, "Notes on Afghanistan", p-44

4- "Christine Noelle, "State and Tribe in Nineteenth-Century Afghanistan", p-174

5- Ibid, p-175

6- "Sir William Barton, "India's North-West frontier" p-52

7-" Frontier and Overseas expeditions from India, Vol-2, p-305




A Turi, 1827-1843. By Imam Bakhsh Lahori, Illustrations des Mémoires du général Claude-Auguste Court, Lahore.


Turi tribesmen of the Kurram valley



Shepherds in the Kurrum Valley, 1919



Ghulam Khan, a Subadar of the Kurram Militia, 1908 (c). Watercolour by Major Alfred Crowdy Lovett. 



War dance of the Turis, Kurram valley, March 7, 1903. From "The Graphic". "They [Turis] have a peculiar war dance, which is executed at any great gathering of the tribe. The ground is cleared, and musicians come on the scene, with drums and shricking pipes, to entice the young bloods to take part in the performance. Once started, the dance provides strenuous exertion for those engaged."



A jirga at Parachinar (Kurram district), 1929.



The Malik of Aravali shows off his six shooter next to a Wapiti aircraft, Kurram district, 1929. Source



"Turi nobles and holy men", Kurram, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.


Kurram valley, N.W.F.P, 1943. From a painting by James Fletcher Watson

A beautiful map of Kurram agency during the British times. Photo courtesy: Elie Gohar Durrani

Nomad Ghilzais in the Kurram valley, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.

At the gate of Ahmedzai (a Turi village in Kurram district), 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.

Shalozan, Kurram valley, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore

Tower in the village of Sadda, Kurram valley, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore

Watermill at Sadda, Kurram valley, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.


The Chinar trees at Shalozan (Kurram district), 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.


Looking down the Kuram Valley near Ahmedzai, 1895 (c). Frederick Saint John Gore.

"Turi nobles and holy men", Kurram, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.

"Marukhel village and the Safed Koh ['Spin Ghar]", Kurram valley, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore

Border village of Kanda, Kirman (Kurram district), 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.


The ziarat of Sayyid Fakhr-i-Alam, Kirman, Kurram valley, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.

Decoy ducks in Kurram, Spin Ghar range in the distance, 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.



Toris of Kurram", 1857. By Peter Stark Lumsden.


Pashtun tribesmen of the Kurram valley, 1897. Painting by Robert Gossett Woodthorpe. Source https://www.rct.uk/collection/919192/two-men-of-the-kurram-valley-present-day-pakistan



Early morning at the villages of Shoblan (Kurram district, KP), 1895 (c). Photo by Frederick Saint John Gore.




Orignal Source by Barmazid Turi tribe | History of Pashtuns





Tuesday, September 10, 2019

کیا کرنل قذافی شیعہ تھے؟ قتل کے محرکات۔ احمد طوری

یکم ستمبر 1969 کا دن تھا۔ اس روز لیبیا کے حکمران شاہ ادریس بیرون ملک تھے۔ بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ سڑکوں، دفاتر اور گھروں میں زندگی رواں تھی۔ اچانک فوج کے 70 آفیسرز ٹینکوں سمیت بن غازی کے علاقے میں نکل آئے۔ ان کی قیادت 12 فوجی افسران پر مشمتل ایک ڈائریکٹوریٹ کر رہا تھا جسے ’ریوولوشنری کمانڈ کونسل‘ کا نام دیا گیا تھا۔ معمر قذافی اس ڈائریکٹوریٹ کے ایک رکن تھے۔
صرف دو گھنٹے کی کارروائی میں لیبیا کا تمام انتظام اس ’آر سی سی‘ نے سنبھال لیا۔ شاہ ادریس بیرونی ملک دورے پر تھے اور حسن بن ردا، جو شاہ ادریس کے خاندان کے ایک اہم رکن تھے اور ان کے جانشین کے طور پر دیکھے جاتے تھے۔ ان کو دیگر شاہی امرا کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا۔
کیپٹن معمر قذافی کو کرنل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے لیبیا کا کمانڈر انچیف بنایا دیاگیا۔کچھ روز بعد معمر قذافی ملک کے سربراہ بن گئے 
اور 42 برس تک اس عہدے پر رہے۔
کرنل معمر قذافی کا 2009 میں سعودی عرب کے شاہ عبدللہ سے عرب لیگ اجلاس (دوحہ) میں شدید جھڑپ ہوئی اس سے پہلے 2003 میں بھی شاہ عبدللہ اور قذافی کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔معمر قذافی سعودی عرب پر الزام عائد کررہے تھے کہ امریکہ کو مشرق وسطی میں لے کر آئے اور اس کے چھتری تلے بیٹھ گئے ہیں۔ جبکہ شاہ عبدللہ نے قذافی پر الزام لگایا کہ وہ برطانوی ایجنٹ ہیں اور برطانیہ نے مسلط کیا ہے اور شاہ عبدللہ نے معمر قذافی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ “قبر آپکا منتظر ہے”۔
مارچ 31, 2007 کو پڑوسی ملک نائیجر میں قبائل سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے فاطمید سلطنت کا اعلان کیا اور کہا کہ مسلمانوں میں کوئی شیعہ، سنی نہیں۔ اور اگر شیعہ ہیں تو وہ شمالی افریقی ممالک کے لوگ ہیں۔ شیعہ سنی تقسیم کو صیہونی اور سامراجی سازش قرار دیتے ہوئے قذافی نے کہا کہ یہ سازش مسلمانوں کو شیعہ سنی اور عرب وعجم میں تقسیم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ قذافی نے عربوں کے ایران کے خلاف اتحاد کو اسی سازش کا شاخسانہ بتاتے ہوئے کہا کہ کون شیعہ سنی اور عرب و عجم اختلافات کو ہوا دے رہے؟ یقیناً وہ اسلام کے دشمن سامراجی اور طاغوتی ایجنٹس ہیں۔
کرنل قذافی نے مزید کہا کہ شمالی افریقہ سارا شیعہ ہے اور آپ یہاں معاویہ اور یزید کا نام کھبی نہیں سنیں گے۔ یہاں بچوں کے نام فاطمہ، علی، حسن اور حسین رکھے جاتے ہیں۔ فاطمید دور میں جامعہ الازہر بنا اور یہ نام فاطمہ زہرا کی نسبت کی وجہ سے شیعہ حکمرانوں نے رکھا ہے انہوں نے کہا ہم سب شیعہ ہیں۔
قذافی نے تقریر آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر کسی کو اگر حکومت کی اجازت ہے تو اہل بیت ہیں اس کے علاوہ کوئی مذہبی ریاست قبول نہیں۔ اگر سنی کا مطلب رسول اللہ سے محبت ہے تو ایرانی سب سنی ہیں۔
عرب حکمران امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ایرانیوں سے نفرت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایرانی شیعہ ہیں۔ نہیں۔۔ نہیں۔ ہم شمالی افریقی جدید فاطمی سلطنت اور شیعہ ہیں۔
حرمین شریفین مکہ اور مدینہ نہیں بلکہ مکہ اور القدس (یروشلم) ہیں۔
ہم شکریہ ادا کرتے ہیں فارسی بھائیوں (ایران) کا جنہوں اہل بیت کی پارٹی شمولیت اختیار کی۔ میں حیران ہوں ارکان کے شاہ عبداللہ ہاشمی جو آل رسول سے ہیں اور شیعوں (ایران) سے نفرت کرتے ہیں؟
معمر قذافی کے تقریر ویڈیولنک ۔۔

معمر قذافی کے تقریر کا ٹکسٹ لنک۔۔
https://www.memri.org/…/overture-iran-qaddafi-declares-nort…
لیبیا کے سابق ڈیکٹیٹر کا سب سے بڑا جرم اگر ہے تو وہ ایرانی نژاد لبنانی شیعہ سکالر اور مرد آہن امام موسی الصدر کا اغوا اور لاپتہ کرنا ہے۔
لبنان کے حزب امل کے سربراہ اور عالمی شہرت یافتہ مفکر، دانشور، مجاہد آیت اللہ امام موسی الصدر 31 اگست 1978دو ساتھیوں شیخ محمد یعقوب اور صحافی عباس بدرالدین کے ہمراہ لیبیا کے آفیشل دورے پر گئے اور اس کے بعد منظر سے غائب ہیں۔
شاہ ایران نے امام موسی الصدر کی ایرانی نیشنیلیٹی ختم کردی تھی لیکن انقلاب ایران کے ابتدا میں موسی الصدر کے کئی قریبی رفقاء کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے جن میں یداللہ صاحبی پہلے سائنس کے وزیر، ڈاکٹر صادق طباطبائی، پہلے ڈپٹی پرائم منسٹر، سید قطب زادہ (جس کو امام خمینی اپنا بیٹا سمجھتے تھے بعد میں پھانسی کئے گئے)، ابراھیم یزدی وغیرہ لیکن بعد میں ایک ایک کرکے ساروں کو حکومت سے آؤٹ کردیا گیا۔
امام موسی الصدر نے ہی لبنان کے امل ملیشیا۔دمشق اور ایران کا گڑھ جوڑ بنایا تھا جس کو حزب اللہ اور پاسداران انقلاب آگے لیکر چلے۔
امام موسی الصدر کے شاہ ایران سے ملاقات، تعلقات اور انقلاب ایران میں کردار اور بعد میں رونما ہونے والے واقعات پر ایک علیحدہ مضمون لکھنے کے متقاضی ہیں لیکن یہاں کچھ تفصیل اسلئے ضروری ہے کہ امام موسی الصدر کے لاپتہ ہونے کا انقلاب ایران، شاہ ایران اور لبنان کے امل تحریک سے کا تعلق ہے۔
کرنل قذافی کے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر اور فرانسیسی صدر سرکوزی سمیت کئی رہنماؤں سے دوستی ہوگئی اور اپنا ایٹمی پروگرام ترک کرکے ایک ترقی پسند رہنما بننے کا خواب دیکھنے لگے۔ قذافی کی مغربی بنکوں میں اربوں ڈالر کے اثاثہ جات تھے اور لیبیا کے تیل پر مغرب کی کی نظر بھی تھی۔
لیبیا میں قذافی کے بعد کوئی حکومت نہیں، اور تیل کی کنویں مغرب کی ہاتھ میں ہیں جبکہ اثاثے سارے منجمد کرکے قابض ہوگئے۔
کہنے کو تو پڑوسی ملک تیونس سے شروع ہونے والی ’عرب سپرنگ‘ کے اثرات کو لیبیا پہنچنے میں زیادہ عرصہ نہیں لگا۔ اور کرنل قذافی نے اسے سختی سے دبانے کی کوشش کی لیکن امریکہ اور اتحادی (عرب) ممالک کی پشت پناہی سے یہ تحریک زور پکڑ گئی۔ دنیا بھر سے جہادی اور تکفیری غنڈے اکھٹا کرکے لیبیا لائے گئے بالکل اسی طرح جس طرح افغانستان میں روس کے خلاف فضاء بنائی گئی تھی۔ افغانستان میں روس اور امریکہ کی جنگ کو کفر اور اسلام کی جنگ کہنے والوں نے لیبیا میں قذافی کے خلاف وہی طریقہ واردات دہرایا اور قذافی کو قتل کرکے لیبیا کو افغانستان کی روح ایک نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی میں دھکیل دیا۔
اکتوبر 2011 میں کرنل قذافی کو باغیوں نے ایسے وقت میں گرفتار کر لیا جب وہ سڑک کنارے ایک پل کے نیچھے چھپے ہوئے تھے بالکل ویسے جیسے سابق عراقی صدر صدام حسین ایک بنکر میں چھپے ہوئے تھے۔ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ خون میں لت پت باغیوں کے درمیان بے بسی کے عالم میں موجود تھے اور ان پر تشدد کیا جا رہا تھا، اسی روز، 17 اکتوبر 2011 کو ان کو قتل کر دیا گیا۔
کرنل قذافی کو قتل اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے بعد امریکہ، مغرب اور ان کے حواریوں نے سارے جہادی اثاثے لیبیا سے شام منتقل کئے تاکہ لگے ہاتھوں اسرائیل کے آخری دشمن عرب ملک شام اور بشارالاسد کو سبق سکھائیں۔جس کو حزب اللہ، ایران اور روس نے ملکر بری طرح ناکام بنا دیا۔

میدانِ کربلا میں شہید ہونے والے امام حسین ؑ کے رُفقاء کی مکمل فہرست اور اُن کا مختصر تعارف


1. حضرت حر ابن یزید الریاحی
2. علی ابن حر الریاحی
3۔ نعیم بن العجلا الانصاری
4۔عمران بن کعب الاشجعی
5۔ حنظلہ ابن عمر الشیبانی
6۔ قاسط بن زہیر التغلبی
7۔ کردوس بن زہیر التغلبی
8۔ کنانہ بن عتیق التغلبی
9۔ عمر بن صبیقی الضبعی
10. ضرغامہ ابن مالک التغلبی
11. غامر بن مسلم العبدی
12. سیف ابن مالک العبدی
13۔ عبد الرحمان الارجبی
14.مجمع بن عبداللہ العامذی
15.حیان بن حارث السلمانی
16۔ عمرو بن عبداللہ الجندعی
17۔ حلاس بن عمر الراسبی
18 ۔ نعمان بن عمرالراسبی
19۔ سوار ابن ابی عمیر الہمدانی
20۔ عمار ابن سلامتہ الدالانی
21۔ زاہر بن عمر الکندی
22۔ جبلہ ابن علی الشیبانی
23. مسعود بن حجاج التیمی
24. حجاح ابن بدر التیمیمی السعدی
25. عبداللہ ابن بشر الخثعمی
26۔ عمار ابن حسان الطائی
27۔عبداللہ ابن عمیر الکلبی
28۔ مسلم ابن کشیر الازدی
29۔ زہیر ابن سیلم الازدی
30. عبد اللہ بن یزید العبدی
31۔ بشر بن عمر الکندی
32 عبداللہ بن عروہ الغفاری
33. بریر ابن خضیر الہمدانی
34. وہب ابن عبداللہ الکلبی
35. ادہم بن امیتہ العبدی
36. امیہ بن سعد الطائی
37.سعد ابن حنظلہ التمیمی
38.عمیر ابن عبداللہ المد حجی
39. مسلم بن عوسجہ الاسدی
40. ہلال ابن نافع البجلی
41. سعید بن عبداللہ الحنفی
42.عبد الرحمن بن عبد المزنی
43. نافع بن ہلال الجملی
44. عمر ابن قرظتہ الانصاری
45. جون بن حوی غلام الغفاری
46. عمر ابن خالد الصیدادی
47. حنظلہ ابن اسعد الشبامی
48.سوید ابن عمار الاتماری
49۔یحیی بن سلیم المازنی
50. قرہ ابن ابی قرتہ الغفاری
51. مالک ان انس المالکی
52. ذیاد ابن غریب الصائدی
53. عمر بن مطاع الجعفی۔
54. حجاج ابن مسروق المدحجی
55. زہیر ابن قین ابجلی
56. حبیب ابن مظاہر الاسدی
57. ابو ثمامہ عمرو بن عبداللہ الصیدادی
58. انیس بن معقل الاصبحی
59. جابر ان عروۃ الغفاری
60. سالم مولی عامر العبدی
61. جنادہ ابن کعب الخزرجی
62.عمر بن جنادۃ الانصاری
63. جنادہ بن الحرث السلمانی
64. عابس ابن شبیب الشاکری
65. شوذب ابن عبداللہ الہمدانی
66. عبد الرحمان بن عروۃ الغفاری
67.حرث ابن امرو القیس الکندی
68. یزید ابن زیاد الہدلی
69. ابو عمرو النہثلی
70. جندب بن حجیر الخولانی الکندی
71. سلمان بن مضارب الانماری
72. مالک ابن عبداللہ الجابری
شہدائے بنی ہاشم علیہ السلام اجمعین ۔ تعداد 18
1۔ عبداللہ ابن مسلم
2. محمد ابن مسلم
3. جعفر ابن عقیل
4. عبد الرحمان بن عقیل
5. عبداللہ ابن عقیل
6. موسی ابن عقیل
7. عون بن عبداللہ بن جعفر طیار
8. محمد ابن عبداللہ بن جعفر طیار
9. عبداللہ الاکبر عرف عمرو بن الحسن ابن علی ابن ابی طالب
10. قاسم بن حسن ابن علی ابن ابی طالب
11. عبداللہ ابن حسن ابن علی ابن ابی طالب
12. عبداللہ بن علی ابن ابی طالب
13. عثمان بن علی ابن ابی طالب
14. جعفر بن علی ابن ابی طالب
15. علمدار کربلا عباس بن علی ابن ابی طالب
16. علی اکبر بن الحسین الشہید ابن علی ابن ابی طالب
17. محمد بن ابی سعید بن عقیل
18. علی اصغر ابن الحسین الشہید ابن علی ابن ابی طالب.
( امام حسین کے رُفقاء کا مفصل احوالِ زندگی و شہادت )
1. حضرت حُر ابن یزید الریاحی
آپ کا نام گرامی حُر بن یزید ابن ناجیہ ابن قعنب بن عتاب بن حرمی ابن ایاح بن یربوع بن خنظلہ بن مالک بن زید مناۃ ابن تمیم الیرنوعی الریاحی تھا۔ آپ کا شمار کوفے کے روساء میں ہوتا تھا ۔ واقعہ کربلا میں آپ کی امام علیہ السلام سے پہلی ملاقات مقام شراف پر ہوئی تھی جب حُر کا لشکر پانی کی تلاش میں بے حال اور پریشان تھا ۔ امام عالی مقام ساقی کوثر نے لشکر کو سیراب کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد حُر نے نماز امام کی اقتداء میں پڑھی اور بعد از نماز راستہ روکنے اور محاصرہ کرنےکا عندیہ دیا ۔
امام نے فرمایا کہ حق پر جان دینا ہماری عبادت ہے ۔ راستے میں مقام عذیب پر طرماح ابن عدی اپنے 4 ساتھیوں سمیت امام سے آ ملے ۔ قصر بنی مقاتل پر مالک بن نصر حکم نامہ حاکم لے کے آیا ، جس میں مرقوم تھا کہ جہاں یہ حکم ملے امام علیہ السلام کو وہیں ٹھہرا دینا اور اس امر کا خاص خیال رکھا جائے کے آس پاس پانی اور کوئی بھی جزوی انتظام نہ ہو ۔ القصہ مختصر شب عاشور حُر ساری رات پریشان اور متفکر رہے کہ جنت اور دوزخ میں سے کس کا انتخاب کریں ۔ صبحِ عاشور امام کی بارگاہ میں حاظر ہوئے اور اِزن معافی اور اِزن جہاد طلب کیا ، جو مل گیا ۔
امام کے اس غلام نے پچاس دشمنوں کو واصلِ جہنم کیا۔ بالآخر ایوب ابن مشرح کے تیر سے گھائل ہو کر گھوڑے سے نیچے گرے اور قسور ابن کنانہ کے تیر سے جو آپ کے سینے پر لگا شہید ہو گئے۔
ریاض الشہادت میں روایت ہے کہ بنی اسد نے امام حسین علیہ السلام سے ایک فرسخ کے فاصلے پر غربی جانب آپ علیہ السلام کو دفن کیا اور وہیں آپ علیہ السلام کا روضہ بنا ہوا ہے ۔
2. علی ابن حُر الریاحی
آپ حُر ابن یزید الریاحی کے بیٹے تھے ۔ نام علی تھا حُر علیہ السلام کی شہادت کے بعد حُر شہید کے قدموں سے اپنی آنکھوں کو ملایا اور امام علیہ السلام کی قدم بوسی کر کے اِزن شہادت طلب کیا اور امام کی غلامی میں شہید ہوئے ۔
3. نعیم بن العجلان الانصاری
آپ قبیلہ خزرج کے چشم و چراخ تھے اور آپ کے 2 بھائی نضر اور نعمان اصحاب امیر المومنین علیہ السلام میں تھے اور آپ واقعہ کربلا میں عاشور کے اولین شُہداء میں شامل ہوئے ۔ یہ وہ جنگ تھی جو صبح عاشور بوقت نماز فجر ہوئی تھی ۔ تاریخ میں جنگ مغلوبہ کے نام سے مشہور ہے ۔
4. عمران بن کعب الاشجعی
آپ کا پورا نام عمران بن کعب ابن حارث الاشجعی تھا ۔ آپ نے امام عالی مقام علیہ السلام کا جس وقت سے ساتھ دیا آخر دم تک اسی پر قائم رہے آپ بھی جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے ۔
5. حنظلہ ابن عمر الشیبانی
آپ بھی امام علیہ السلام کے وفاداروں میں تھے اور جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے ۔
6. قاسط بن زہیر التغلبی
جناب امیر المومنین علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے جمل، نہروان، صفین میں جانبازی سے شریک ہوئے تھے اور بہت جری تھے ۔ آپ کوفہ سے امام علیہ السلام کی نصرت کے لیے آئے تھے اور صبحِ عاشور جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے ۔
7. کردوس بن زہیر التغلبی
آپ کا نام کردوس بن زہیر حرث تغلبی تھا آپ قاسط بن زہیر کے حقیقی بھائی تھے اور امیر المومنین علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے ۔ روایت ہے کہ آپ بھی اپنے تیسرے بھائی مسقط بن زہیر کے ہمراہ امام علیہ السلام کی نصرت کے لیے شب عاشور کربلا میں وارد ہوئے تھے اور جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے ۔
8. کنانہ بن عتیق التغلبی
آپ کوفہ کے مشہور پہلوانوں میں شمار ہوتے تھے ۔ قراْت قران میں بھی شہرت رکھتے تھے ۔ کربلا میں جنگ مغلوبہ میں شہید ہوئے ۔
9. عمر بن صبیقی الضبعی
آپ کا پورا نام عمر بن صبیقہ ابن قیس بن ثعلبتہ الضبعی تھا۔ ابن سعد کے لشکر کے ہمراہ امام علیہ السلام سے مقابلے کے لیے کربلا آئے تھے ۔ لیکن صحیح حالات سے با خبر ہونے کے بعد لشکر کو خیر باد کہہ کر امام علیہ السلام کی بارگاہ میں معافی طلب کر کے جنگ ملغوبہ میں امام حسین علیہ السلام کی طرف سے لڑتے ھوئے شہید ہوئے ۔
10. ضرغامہ ابن مالک التغلبی
آپ کا نام اسحاق اور لقب ضرغامہ تھا ۔ آپ امیرالمو منین علیہ السلام کے جانباز صحابی مالک اشتر کے بیٹے اور ابراہیم بن مالک کے بھائی تھے ۔ کوفہ میں جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کے ہاتھ پر امام علیہ السلام کی بیعت کر کے کربلا پہنچ کر یوم عاشور 500 درندوں کو واصل جہنم کر کے شہید ہوئے ۔
11. غامر بن مسلم العبدی.
آپ امیرالمومنین علیہ السلام کے چاہنے والے اور بصرہ کے رہنے والے تھے ۔ آپ کا پورا نام غامر بن مسلم عبدی المطری تھا ۔ آپ مکہ معظمہ میں ہی امام علیہ السلام کے ساتھ ہو گئے تھے اور تا دم آخر ساتھ ہی رہے ۔ آپ کے ہمراہ آپ کا غلام سالم بھی تھا ۔ زیارت ناحیہ کی بناء پر آپ کا غلام بھی آپ کے ہمراہ ہی شہید ہوا۔
12. سیف ابن مالک العبدی
آپ امیر المومنین علیہ السلام کے خاص اصحاب میں سے تھے ۔
امام علیہ السلام کی نصرت کے لیے ماریہ کے مکان پر جو خفیہ اجتماع ہوا کرتا تھا آپ اس میں شامل ہوا کرتے تھے۔ اپ نے مکہ میں امام علیہ السلام کی معیت اختیار کی اور جنگ ملغوبہ میں یوم عاشور کو شہید ہوئے ۔
13. عبد الرحمان الارجبی
آپ قبیلہ بنو ہمدان کے شاخ
بنو ارجب کے چشم و چراغ تھے۔
آپ کا پورا نام عبد الرحمن بن عبداللہ الکذن بن ارجب بن دعام بن مالک بن معاویہ بن صعب بن رومان بن بکیر الھمدانی الارجبی تھا۔ آپ اس دوسرے وفد کے ایک رکن تھے جو کوفے سے خطوط لے کے مکہ گئے تھے۔ جبکہ آپ کے ہمراہ قیس اور 50 خطوط تھے ۔ یہ وفد12 رمضان کو امام علیہ السلام کی بارگاہ میں پہنچا تھا ۔ کچھ مورخین کا کہنا ہے کے جناب مسلم علیہ السلام کے ہمراہ یہی عبد الرحمن ، قیس اور عمارہ شامل تھے ۔ عبد الرحمن جناب مسلم کو کوفے پہنچا کر واپس امام علیہ السلام کی خدمت میں مستقل شامل ہو گئے تھے اور عاشور کو امام علیہ السلام کے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوئے ۔
14. مجمع بن عبداللہ العامذی
آپ قبیلہ مذحج کے نمایاں فرد تھے ۔ آپ کو امیر المومنین علیہ السلام کے صحابی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے ۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے امام علیہ السلام مقام عذیب میں کوفے کے تمام حالات سے آگاہ کیا تھا اور کوفہ جانے والے امام کے آخری قاصد قیس ابن مہر کی گرفتاری اور انکی شہادت سے امام علیہ السلام کو آگاہ کیا تھا۔آپ بھی جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔ کچھ روایات نے آپ کے ہمراہ آپ کے فرزند عائذ بن مجمع کی شہادت بھی کربلا میں لکھی ہے ۔
15. حیان بن حارث السلمانی
آپ قبیلہ ازو کے چشم و چراغ تھے ۔ مدینے سے کربلا جاتے ہوئے امام علیہ السلام کے ہمراہ ہوئے اور صبح عاشور جنگ ملغوبہ میں امام علیہ السلام کی نصرت کرتے ہوئے شہید ہوئے ۔
16. عمرو بن عبداللہ الجندعی
جندع قبائل ہمدان کی ایک شاخ کا نام تھا ، آپ کربلا میں شاملِ لشکرظُ ہوئے اور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔ علامہ مجلسی ، فاضل اربلی اور سپہر کاشانی نے اپنی کتابوں میں جنگ ملغوبہ کےبجائے میدان کارزار میں شہادت بیان کی ہے ۔ زیارت ناحیہ میں ورد آگین الفاظ کے ساتھ آپ پر سلام کیا گیا ہے ۔
17. حلاس بن عمر الراسبی
آپ کوفہ کے رہائشی اور قبیلہ ازو کی شاخ راسب کی یادگار تھے اصحاب امیر المومنین علیہ السلام میں شمار ہوتے تھے ۔ کوفہ سے عمر سعد کے لشکر کے ہمراہ آئے تھے اور جب آپ کو یقین ہو گیا کے صلح نہ ہو سکے گی تو شب عاشور امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔
18. نعمان بن عمر الراسبی
آپ بھی قبیلہ ازو کے چشم و چراغ تھے اپ حلاس ازدی کے سگے بھائی تھے ۔ 9لشکر ابن سعد سے بغاوت کر کے شب عاشور امام علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور جنگ ملغوبہ میں شہید ہو کر حیات ابدی کے مالک بن گئے ۔
19. سوار ابن ابی عمیر الہمدانی
آپ ھمدان کے رہنے والے تھے اور محرم کے مہینے میں امام علیہ السلام کے پاس پہنچے تھے ۔ اور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔
20. عمار ابن سلامتہ الدالانی
آپ قبائل ہمدان کی ایک شاخ بنی دالان کے ایک معزز فرد تھے اورآپ کو صحابی رسول صلی علیہ و آل وسلم اور صحابی امیر المومنین علیہ السلام ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ جنگ جمل ، صفین و نہروان میں حضرت امیر المومنین کے ساتھ رہے ۔ آپ بھی جنگ ملغوبہ میں شہیند ہوئے ۔
21. زاہر بن عمر الکندی
آپ امیر المومنین علیہ السلام کے ایک صحابی عمرو بن الحمق کے ساتھ ہر وقت ہمراہ رہتے تھے آپ نہایت زبردست پہلوان مشہور تھے اور عرب کے لوگ آپ سے متاثرتھے آپۃ حج کے لیے مکہ پہنچے اور پھر امام علیہ السلام کے ہمراہ ہو گئے۔ آپ مکہ سے کربلا امام علیہ السلام کے ہمراہ آئے اور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔ آپ کے پوتوں میں محمد بن سنان امام رضا علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام کے راویوں میں شامل ہیں محمد ابن سنان کی وفات 220 ہجری میں ہوئی ۔
22. جبلہ ابن علی الشیبانی
آپ جناب مسلم علیہ السلام کی شہادت کے بعد کوفے سے نکل کر امام علیہ السلام کے ساتھ شامل ہو گئے اور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔
24. مسعود بن حجاج التیمی
آپ امیر المومنین علیہ السلام کے اصحاب میں سے ایک تھے۔ آپ ابن سعد کے لشکر کے ہمراہ کربلا پہنچے اور پھرامام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر جبگ ملغوبہ میں شہید ہو کر حیات ابدی کے مالک بن گئے ۔ علماء نے لکھا ہے کہ آپ کے ہمراہ آپ کے فرزند عبد الحمن ابن مسعود بھی شہید ہوئے تھے ۔
24 ۔ حجاح ابن بدر التیمیمی السعدی
اپ بصرہ کے رہنے والے تھے اور آپ کا تعلق بنی سعد سے تھا ۔ آپ رئیس بصرہ مسعود بن عمر کا خط لے کر امام علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور پھر واپس نہیں گئے ۔ اور یوم عاشور جنگ ملغوبہ میں امام علیہ السلام پر قربان ہو گئے ۔
25. عبداللہ ابن بشر الخثعمی
آپ ابنِ سعد کے لشکر کے ہمراہ کوفہ سے کربلا آئے تھے اور صبحِ عاشور امام علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہو کر جنگ ملغوبہ میں شہید ہو کر عظیم شہداء میں شامل ہوگئے ۔
26. عمار ابن حسان الطائی
آپ امام عالی مقام علیہ السلام کے ساتھ مکہ سے کربلا آئے اور صبح عاشور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے
27. عبداللہ ابن عمیر الکلبی
آپ قبیلہ علیم کے چراغ تھے آپ پہلوانی میں بہت ماہر تھے اور کوفہ کے محلہ ہمدان کے قریب چاہ جعد میں رہتے تھے ۔ کوفہ سے اپنی زوجہ کے ہمراہ نکل کر امام کی لشکر میں شامل ہوئے اور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔ آپ کی زوجہ اُم وہب جب آپ کی لاش پر پہنچی تو شِمر کے ایک غلام رُستم نے اس مومنہ کے سر پر گرز کا وار کر کے ان کو بھی شہید کر دیا ۔ آپ کی زوجہ کو کربلا کی پہلی خاتون شہید کہا جاتا ہے ۔
28. مسلم ابن کشیر الازدی:
آپ امام علیہ السلام کے کربلا پہنچنے سے قبل کسی مقام پر امام علیہ السلام کے ہمراہ شامل ہو گئے تھے اور صبح عاشور شہید ہوئے ۔ کچھ مورخین نے لکھا ہے کہ آپ کے ہمراہ آپ کے ایک غلام رافع ابن عبد اللہ بھی شامل تھے جو کربلا میں نماز ظہر کے بعد شہید ہوئے ۔
29. زہیر ابن سیلم الازدی:
آپ قبیلہ ازد کے نمایاں فرد تھے اور شب عاشور امام علیہ السلام کی بارگاہ میں پہنچ کو شامل لشکر ہوئے اور صبح عاشور جنگ ملغوبہ میں شہید ہوئے ۔
30. عبداللہ بن یزید العبدی :
آپ اپنی قوم کے سردار اور کوفے میں ماریہ کےگھر جو اجلاس ہوتا تھا اس میں شرکت کرتے تھے آپ مکہ میں امام علیہ السلام کے ساتھ شامل ہوئے اور کربلا میں اولین جنگ میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا ۔ کچھ مورخین کا خیال ہے کہ آپ کے بھائی عبید اللہ اور والد گرامی یزید ابن ثبیط بھی مکہ سے ہم رکاب ہوئے اور عبید اللہ نے نماز سے پہلے اور والد نے نماز کے بعد ھونے والی جنگ میں شہادت پائی ۔
31. بشر بن عمر الکندی :
آپ حضر موت کے رہنے والے تھے اور قبیلہ کندہ کے فرد تھے آپ بھی جنگ اولین میں شہید ہوئے ۔
32. عبداللہ بن عروہ الغفاری
آپ کربلا میں امام علیہ السلام سے آ کر ملے اور جنگ ملغوبہ میں شہادت پائی ۔
33. بریر ابن خضیر الہمدانی :
آپ قبیلہ بنو ہمدان کی شاخ بنو مشرق کی عظیم شخصیت تھے ۔ انصار امیر المومنین علیہ السلام تھے اور مکہ سے امام علیہ السلام کے ہم رکاب ہوئے ۔ شب عاشور پانی کی جدوجہد میں جو کارنامہ سرانجام دیا وہ تاریخ میں سونے کے حروف سے لکھنے کے قابل ہے۔ آپ کا شب عاشور پانی لانا وہ واقعہ تاریخ میں رقم ہے ۔ مائتین صفحہ 316-323 ۔ یوم عاشور سب سے پہلا گریہ جو امام علیہ السلام نے فرمایا وہ آپ ہیی کے جسد خاکی پر کیا تھا “ان بریر امن عباد اللہ الصالحین “” ہاے بریر ہم سے جدا ہو گئے جو خدا کے بہترین بندوں میں سے ایک تھے ”
34. وہب ابن عبداللہ الکلبی:
یہ حسینی بہادر نصرانی (عیسائی) تھا اور کسی سفر میں اپنی بیوی اوروالدہ کے ہمراہ جا رہا تھا امام علیہ السلام کی نُصرت کے لیے رکا اور اسلام قبول کیا ۔ کتاب ذکر العباس میں تفصیل سے موجود ہے ۔ آپ نے 24 پیادے قتل کیے اور آپ کی شہادت کے بعد آپ کی زوجہ آپ کی لاش پر گئیں اور اسی دوران شمر کے حکم پر اس کے غلام رُستم نے آپ کو بھی شہید کر دیا ۔ بعض مورخین نے آپ کی زوجہ کو پہلی خاتون شہید لکھا ہے ۔ روایت ہے کے آپ کا سر کاٹ کے خیام حسینی کی طرف پھینکا گیا تو آپ کی والدہ نے واپس میدان کی طرف پھینک دیا اور فرمایا ” ہم راہ مولا علیہ السلام میں جو چیز دے دیتے ہیں اس واپس نہیں لیتے ۔”
روایت ہے کہ آپ کی والدہ نے بھی 2 دشمنوں کو واصل جہنم کیا تھا ۔ دمعہ ساکبہ ص 331 ، طوفان بکا13
35. ادہم بن امیتہ العبدی
آپ بصرہ کے رہنے والے تھے اور کوفہ میں سکونت اختیار کی تھی ۔ ماریہ کے مکان پر ہونے والے تمام اجلاسوں میں شریک ہوئے ۔ ایک دن یزید بن ثبیط نے کہا کے میں امام علیہ السلام کی امداد کے لیے مکہ جا رہا ہوں ۔ آپ نے کہا کے میں بھی ساتھ چلوں گا ۔ آپ مکہ پہنچے اور یوم عاشور اپنی جان عزیز امام علیہ السلام پر قربان کر کے امر ہو گئے ۔
36. امیہ بن سعد الطائی
آپ کوفے میں رہتے تھے جب آپ کو علم ہوا کے امام حسین علیہ السلام کربلا پہنچ گئے ہیں تو آپ فی الفور کوفے سے نکل کر امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر امام علیہ السلام کے لشکر میں شامل ہو گئےاور یوم عاشور کمال جذبہ قربانی کے پیش نظر امام علیہ السلام اور اسلام پر قربان ہو گئے ۔
37. سعد ابن حنظلہ التمیمی
آپ کے بیشتر حالات تاریخ میں موجود نہیں ہیں مگر ایک جملہ موجود ہے کہ آپ نہایت بے جگری سے لڑے اور بہت سے دشمنوں کو فنا کے گھاٹ اتار کر میدان کارزار میں جام شہادت نوش کیا۔
38. عمیر ابن عبداللہ المد حجی
جناب سعد ابن حنظلہ کی شہادت کے بعد آپ میدان میں آئے اور کمال بے جگری سے لڑ کر بالاخر مُسلم صبانی اور عبداللہ بجلی نے آپ کو شہید کیا ۔
39. مسلم بن عوسجہ الاسدی
آپ کو صحابی رسول ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ 24 ہجری میں فتح آذربائیجان میں حذیفہ یمان کے ہمراہ جو کارنامے سرانجام دئیے تھے وہ تاریخ میں موجود ہیں ۔
9 محرم کی شام کو امام علیہ السلام کا وہ خطبہ جس میں امام علیہ السلام نے جب انصار اور احباب سے واپس جانے کو کہا تھا تو رُفقاء کی جانب سے حضرت عباس علمدار علیہ السلام اور انصار کی جانب سے جناب مسلم بن عوسجہ نے کہا تھا ” کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا ۔ اگر ہم ساری عمر مارے جائیں اور جلا بھی دئے جائیں تب بھی آپ کی معرفت اور ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ آپ علیہ السلام کی خدمت میں شہادت ، شہادتِ عظیم ہے۔”
شب عاشور جب خندق کے گرد آگ جلانے پر لشکر کفار سے لڑائی ہوئی تھی تو آپ نے ہی اس کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔
جب آپ مسلم بن عبداللہ اور عبداللہ بن خشکارہ بلخی کے ہاتھوں شہید ہوئے تو شبت ابن ربعی اگر چہ دشمن تھا بولا ” افسوس تم ایسے شخص کے مرنے پر خوشی منا رہے ہو جس کے اسلام پر احسانات ہیں ۔جس نے جنگ آذربائیجان میں مُشرکوں کی کمر توڑ دی تھی “
آپ کی شہادت کے بعد آپ کے فرزند میدان میں آئے اور 30 دشمنوں کو قتل کر کے شہید ہوئے ۔
40۔ ہلال ابن نافع البجلی
آپ کی پرورش امیر المومنین علیہ السلام نے کی تھی ۔ تیر اندازی میں ثانی نہیں رکھتے تھے ۔ اور عادت تھی کی تیروں پر اپنا نام کندہ کر کے استعمال کرتے تھے ۔ شب عاشور امام علیہ السلام کے ہمراہ تھے اور موقعہ جنگ کا معائنہ کیا ۔ ترکش میں موجود 80 تیروں سے 75 دشمنوں کو قتل کیا اور اسکے بعد تلوار سے 13 کو واصل جہنم کیا ۔ اور پھر کفار کی طرف سے اجتماعی حملے میں شہید ہوئے ۔
41. سعید بن عبداللہ الحنفی
آپ کوفے کی نامی گرامی اشخاص میں تھے ۔ اور میدان کربلا میں بوقت نماز ظہر جب دوران جماعت دشمنوں نے تیر اندازی شروع کی تو آپ امام علیہ السلام کے سامنے کھڑے ہو گئے اور ایک بھی تیر امام کی طرف آنے نہ دیاحتیٰ کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔
42. عبد الرحمن بن عبد المزنی
آپ نہایت سعید اور مُحب آل محمد تھے ۔یوم عاشور اذنِ جنگ حاصل کر کے میدان میں آئے اور بے جگری سے لڑ کر شہید ہوئے ۔
۔43. نافع بن ہلال الجملی
آپ امیر المومنین علیہ السلام کے اصحاب میں شامل تھے جمل ، نہروان ،اور صفین میں شر کت کی ۔ کربلا میں سعی آب کی کوششوں میں علمدارِ کربلا کے ساتھ شریک ہوئے ۔ 12 دشمنوں کو قتل کر کے شہید ہوئے۔
44. عمر ابن قزظتہ الانصاری
آپ مدینہ سے آ کر کوفہ میں مقیم ہو گئے تھے اصحاب امیر المومنین میں شامل تھے ۔ میدان کربلا میں امام علیہ السلام کے پیغامات عمر بن سعد تک پہنچایا کرتے تھے ۔ آپ نے بہت بے جگری سے جنگ لڑی اور با لآ خر شہید ہو کر راہ حق میں امر ہوگئے ۔
45. جون بن حوی غلام الغفاری
آپ جناب ابوذر غفاری کے غلام تھے ۔ جون پہلے امام حسن علیہ السلام کی خدمت کرتے تھے اور اس کے بعد امام علیہ السلام کے خدمت میں مصروف ہو گئے ۔آپ امام علیہ السلام کے ہمراہ مکہ سے مدینہ اور کربلا آئے ، عاشورہ کے دن آپ پہلے فرد ہیں جن کو امام علیہ السلام نے کئی بار اِزنِ شہادت طلب کرنے کا باوجود منع فرمایا اور کہا ” جون مجھے پسند نہیں کہ میں تم کو قتل ہوتا دیکھوں “ پھر جون کا وہ جملہ جو تاریخ میں مرقوم ہے ” مولا میرا پسینہ بدبودار ، حسب خراب اور رنگ کالا ہی سہی لیکن عزم شہادت میں کوئی خامی نہیں ہے۔ مولا بہرا خدا اجازت عطا کریں تا کہ سرخ رُو ہو سکوں۔”۔ اِزن ملنے کے بعد جب آپ شہید ہو گئے تو امام علیہ السلام نے دعا فرمائی کہ ” پروردگار ان کے پسینے کو مشکبار رنگ کو سفید اور حسب کو آل محمد کے انتساب سے ممتاز کر دے “ روایت ہے کہ دعا ختم ہوتے ہیں جون مثل گلاب اور پسینہ انتہائی معطر ہو گیا تھا۔
46. عمر ابن خال الصیدادی
آپ کوفہ سے نکل کر مقام عذیب پر امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یوم عاشورہ کو عروسِ شہادت سے ہم کنار ہوئے ۔
47. حنظلہ ابن اسعد الشبامی
آپ امام علیہ السلام کے پاس کربلا میں پہنچے تھے اور بہت جواں مردی کے ساتھ جنگ کر کے شہید ہوئے ۔
۔48. سوید ابن عمار الاتماری
آپ بڑے شجاع اور آزمودہ کار زار تھے آپ کو میدان کربلا میں عروہ بن بکار اور یزید بن ورقا نے شہید کیا۔
49. یحیی بن سلیم امازنی
آپ شب عاشور بریر ہمدانی کے ساتھ پانی کے لیے کی جانے والی کوشش میں شریک تھے اور یوم عاشور کو امام علیہ السلام کے انصاروں کے ساتھ میدان کربلا میں شہید ہوئے ۔
50. قرہ ابن ابی قرتہ الغفاری
آپ نہایت شریف اور جانباز تھے ۔ یوم عاشور امام علیہ السلام سے اجازت حاصل کرنے کے بعد دشمن پر اتنی بے جگری سے حملے کیے کہ ان کے دانت کھٹے کر دئے ۔ آپ رجز پڑھتے اور حملے کرتے ، یہاں تک کے شہید ہو گئے۔
51. مالک ان انس المالکی
آپ کا نام انس بن حرژ بن کاہل بن عمر بن صعب بن اسد بن حزیمہ اسدی کاہلی تھا ۔ آپ رسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم کے صحابی اور راوی حدیث بھی ہیں ۔ آپ کوفہ سے نکل کے امام علیہ السلام کی بارہ میں کربلا میں حاضر ہوئے ۔ آپ نہایت کبیر السن تھے ۔ یوم عاشور ظہر کی نماز سے کچھ پہلے شہید ہوئے۔
52. ذیاد ابن غریب الصائدی
آپ کی کنیت ابو عمرۃ تھی ۔ آپ بنی ہمدان کی شاخ بنی حائد کے چشم و چراغ تھے۔ امام علیہ السلام سے کربلا میں ملاقات کی اور درجہ شہادت حاصل کیا ۔ آپ کا قاتل عامر بن نہشل تھا۔
53. عمر بن مطاع الجعفی
۔ امام علیہ السلام سے کربلا میں ملاقات کی اور درجہ شہادت حاصل کیا ۔
54. حجاج ابن مسروق المدحجی
آپ کا شمار انصار امیر المومنین علیہ السلام میں ہوتا تھا ۔ امام علیہ السلام کی مکہ سے روانگی کا سن کر آپ بھی کوفہ سے عازم سفر ہوئے اور منزل قصر بنی مقاتل میں شرف ملاقات حاصل کیا اور ، 15 دشمنوں کو واصل جہنم کرنے کے بعد واپس امام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے واپسی پر آپ کا غلام ” مبارک ” بھی ہمراہ ہو گیا دونوں نے کمال کی جنگ کی اور 150 دشمنوں کو قتل کر کے شہید ہوئے
55. زہیر ابن قین ابجلی
آپ کوفہ کے رہائشی تھے پہلے عثمانی بعد میں حسینی علوی ہو گئے ۔ حج سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپسی پر امام علیہ السلام سے ملاقات ہوئی اور امام علیہ السلام کے ہمراہ ہو گئے ۔ امام کے لشکر میں شامل ہونے کے بعد اپنی زوجہ کو طلاق دے کے واپس بھیج دیا اور خود شیہد ہو گئے۔ روایت ہے کہ شب عاشور جب ایک رات کی مہلت لینے کے لیے علمدار کربلا گئے تھے تو آپ بھی ان کے ہمراہ گئے تھے ۔ مورخین کا اتفاق ہے کہ امام علیہ السلام کے لشکر کے میمنہ کی سربراہی بھی جناب کو ہی عطا کی گئی تھی۔ آپ نے 120 افراد کو قتل کر کے جام شہادت نوش کیا ۔
56. حبیب ابن مظاہر الاسدی
آپ صحابی رسول صلی علیہ و آلہ وسلم تھے اور امام علیہ السلام کے بچپن کے دوست تھے ۔ آپ کاایک اعزاز یہ بھی ہے کہ آپ نے ۳ اماموں علیہ السلام اجمعین کی صحبت کو شرف حاصل کیا ۔ روایت ہے کہ مقام زرو پر امام نے آپ کی آمد کا انتظار کیا ۔ اور میسرہ کی کمان آپ کے سپرد کی ۔ یوم عاشور آپ نے 62 دشمن واصل نار کیے اور بدیل ابن حریم عفقائی کی تلوار کی ضرب سے گھائل ہوئے اور حصین بن نمیر نے تلوار کا وار کیا جو آپ کے سر مبارک پر لگی اور شہید ہوگئے ۔ روایت ہے کہ آپ کا قاتل ابن زیاد سے 100 درہم کا انعام لے کے اور آپ کا سر مباک گھوڑے کی گردن میں لٹکا کر مکہ پہنچا جہان حبیب کے ایک فرزند نے اس کو قتل کر کے آپ کا سر مبارک مقام معلی میں جو اب ” راس الحبیب ” کے نام سے مشہور ہے دفن کر دیا ۔
57. ابو ثمامہ عمرو بن عبداللہ الصیدادی
آپ نماز ظہر کے لیے عین ہنگامہ کارزار میں، جب امام علیہ السلام امامت فرما رہے تھے ۔ آپ نے امام علیہ السلام کی حاظت کرتے ہوئے کمال دلیری سے شمشیر زنی کی اور اپنے چچا زاد بھائی قیس ابن عبداللہ انصاری کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
58. انیس بن معقل الاصبحی
آپ آلِ محمد علیہ السلام کے جانثاروں میں سے تھے ۔ یوم عاشور ظہر کی نماز سے کچھ پہلے 10 دشمنوں کو قتل کرنے کے بعد شہید ہوئے ۔
59. جابر ابن عروۃ الغفاری
آپ صحابی رسول تھے ۔ اور کافی غزوات میں شریک ہوئے ۔ آپ نہایت ضعیف تھے ۔ جنگ پر جانے سے قبل آپ نے عمامہ سے اپنی کمر اور ایک کپڑے سے اپنے پلکوں کو اٹھا کر باندھ لیا تھا ۔ غضب کا معرکہ لڑا اور 60 افراد کو قتل کر کے شہید ہوئے۔
60. سالم مولی عامر العبدی
آپ بصرہ کے رہنے والے تھے اور مکہ میں امام علیہ السلام کے ساتھ شامل ہوئے ۔ اور کربلا میں شہید ہوئے ۔
61. جنادہ ابن کعب الخزرجی
آپ قبیلہ خزرج کی یادگار تھے اور مکہ میں امام علیہ السلام کے ساتھ شامل ہوئے۔ 18 دشمنوں کو قتل کر کے شہید ہوئے ۔
62. عمر بن جنادۃ النصاری
آپ جنادہ ابن کعب کے فرزند اور کم عمر تھے باپ کی شہادت کے بعد والدہ نے آپ کو تیار کر کے امام علیہ السلام کی بارگاہ میں پیش کیا امام نے کہا ” ابھی تمہارا باپ شہید ہوا ہے، میں تم کو اجازت نہیں دے سکتا”
یہ سن کر آپ کی والدہ نے امام علیہ السلام کی قدم بوسی کی اور اجازت طلب کی ۔ امام علیہ السلام سے اجازت لے کر میدان میں گئے اور شہید ہوئے ۔ روایت ہے کہ قاتل نے سر کاٹ کر خیام کی طرف پھینکا تو آپ کی والدہ نے واپس میدان میں پھینک دیا جو قاتل کی سینے پر لگا اور وہ وہیں واصل جہنم ہو گیا ۔
63. جنادہ بن الحرث السلمانی
اپ کوفہ کے رہائشی تھے اور امام علیہ السلام سے راستے میں ملاقات کر کے آپ کے رفقاء میں شامل ہوئے ۔ میدانِ کربلا میں ظہر سے قبل شہید ہوئے ۔
64. عابس ابن شبیب الشاکری
آپ قبیلہ بنو شاکر کی یادگار تھے اور یہ وہی قبیلہ ہے جس کی بابت امیر المومنین علیہ السلام نے جنگ صفین میں فرمایا تھا ” اگر بنو شاکر کے 1000 افراد موجود ہوں تو دینا میں اسلام کے علاہ کوئی اور مذہب نہ ہو۔ ” یوم عاشور پر جب میدان میں آ کر مبازر طلب کیا تو کوئی بھی سامنے نہیں آیا ۔ بالآخر آپ پر اجتماعی پتھراو کیا گیا اور سب نے مل کر حملہ کیا جس سے آپ شہید ہوگئے ۔
65. شوذب ابن عبداللہ الہمدانی
آپ عابس الشاکری کے غلام تھے اور بلا کے جری تھے ۔ آپ بھی اپنے مالک کے ہمراہ میدانِ کربلا میں شہید ہوئے ۔
66. عبد الرحمان بن عروۃ الغفاری
آپ کوفہ کے رہائشی تھے اور میدان کربلا میں امام علیہ السلام کے نصرت اور تائید میں شہید ہوئے ۔
67. حرث ابن امرو القیس الکندی
آپ صبحِ عاشور لشکر ابن سعد سے نکل کر امام علیہ السلام کے لشکر میں شامل ہوئے اور جامِ شہادت نوش کیا ۔
68. یزید ابن زیاد الہدلی
آپ کی کنیت ابو الشعشاء تھی ۔آپ اپنی قوم کے سردار اور فنون جنگ میں طاق تھے ۔آپ میدان کربلا میں بے جگری سے لڑے تو دشمنوں نے آپ کے گھوڑے کے پیر کاٹ دیے اس وقت آپ کے ترکش میں 100 تیر تھے آپ نے ہر تیر سے ایک فرد کو واصلِ نار کیا ۔ تیر ختم ہونے کے بعد تلوار بازی کی اور نیزہ لگنے سے گھائل ہوئے اور درجہ شہادت حاصل کیا ۔
69. ابو عمرہ النہثلی
آپ میدانِ کربلا کی انفرادی جنگ میں شہید ہوئے آپ کا قاتل عامر بن نہشل تھا
70. جندب بن حجیر الخولانی الکندی
آپ انصار امیر المومنین علیہ السلام تھے اور کوفہ سے نکل کر لشکر حُر کی آمد سے پیشتر امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ یومِ عاشورہ کو حمایتِ فرزندِ رسول علیہ السلام میں جنت کے حقدار ہوئے ۔
71. سلامن بن مضارب الانماری
آپ زہیر ابن قین کے چچا زاد بھائی تھے ۔ مکہ سے امام علیہ السلام کے ہم رکاب ہوئے اور یومِ عاشور بعد نمازِ ظُہر شہادت سے سرفراز ہوئے ۔
72. مالک ابن عبداللہ الجابری
آپ یومِ عاشور سے چند روز پہلے امام علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تھے ۔ آپ کی شہادت پر اِمام نے وہ ایک جملہ کہا جو تاریخ میں محفوظ ہے ۔
“ اے میرے وفادار بہادرو ۔ تم میرے نانا کی خدمت میں چلو میں تمہارے پیچھے آ رہا ہوں “ ۔
شُہدائے اٹھارہ بنی ہاشم علیہ السلام اجمعین ( مفصل احوال )
کارزارِ کربلا میں امام علیہ السلام کے اصحاب باصفاء اور موالیانِ باوفا کی شہادت کے بعد اِمام علیہ السلام کے اعزاء و اقرباء ، برادران اور اولاد نے راہِ اسلام میں عظیم اور لازوال قربانیاں دیں اور اسلام کو سدا بہار بنا دیا ۔
اسلام کے دامن میں بس اس کے سواء کیا ہے ۔
ایک ضرب ید اللہ ، ایک سجدہ شبیری
1. عبداللہ ابن مُسلم
آپ حضرم مُسلم علیہ السلام کے فرزند اور امام علیہ السلام کے بھانجے اور امیر المومین علی علیہ السلام کے نواسے تھے ۔آپ کی والدہ ماجدہ رقیہ بنت علی علیہ السلام اور نانی کا نام صہباء بنتِ عباد تھا ۔ آپ کی والدہ قبیلہ بنی ثعلبتہ کی فرد اور کنیت ام حبیبہ تھی۔آپ اٹھارہ بنی ہاشم کے سب سے پہلے شہید ہیں۔ آپ نے 90 دشمنوں کو واصلِ نار کیا اور دوران جنگ عمر ابن صبیح صیدادی نے آپ کی پیشانی پر تیر مارا جس کو روکتے ہوئے وہ آپ کا ہاتھ پیشانی میں پیوست ہو گیا ۔ اس نے دوسرا تیر آپ کے سینے پر مارا جس سے آپ نے شہادت پائی ۔
2. محمد ابن مسلم
آپ بھائی کو زخمی دیکھ کر امام علیہ السلام سے اِزنِ شہادت طلب کر کے میدان میں گئے اور گھمسان کی جنگ کی۔ آپ کو ابوجرہم ازدی اور لقیط نے شہید کیا ۔
3. جعفر ابن عقیل
آپ عقیل ابن ابی طالب کے فرزند اور آپ کی والدہ “حوصا” بنت عمرہ بن عام بن حسان بن کعب بن عبد بن ابی بکر ابن کلاب عامری اور آپ کی نانی ریطہ بنت عبداللہ بن ابی بکر تھیں۔ میدان جنگ میں 15 دشمنوں کو قتل کر کے بشر ابن خوط کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔۔
4. عبد الرحمان بن عقیل
آپ عقیل ابن ابی طالب کے فرزند اورمیدان کربلا میں 17 دشمنوں کو قتل کر کے عثمان بن خالد ابن اثیم اور بشر بن خوط کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
5. عبداللہ ابن عقیل
آپ عقیل ابن ابی طالب کے فرزند اورمیدان کربلا میں بہت سے دشمنوں کو قتل کر کے عثمان بن خالد کے ہاتھون شہید ہوئے۔
6. موسی ابن عقیل
آپ عقیل ابنِ ابی طالب کے فرزند اورمیدانِ کربلا میں 70 دشمنون کو قتل کر کے سرورِ کائنات کی بارگاہ میں پہنچے ۔
7. عون بن عبداللہ بن جعفر طیار
آب جناب عبداللہ کے فرزند اور حضرت جعفر طیار کے پوتے تھے ۔ امیر المومنین علیہ السلام کے نواسے آپ کی والدہ زینب کُبریٰ علیہ السلام اور نانی جناب خاتونِ جنت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہ تھیں ۔
جناب عبداللہ ابنِ جعفر نے علالت کی وجہ سے اپنے بیٹوں کو امام علیہ السلام کی بارگاہ میں دے دیا تھا اور امام علیہ السلام پر جانثاری کی ہدایت کر کے چلے گئے تھے۔
جناب عون کے رجز کے اشعار نےدشمنوں کے دل دہلا دِے تھے ۔ آپ نے 30 سوار اور 18 پیادے قتل کئے اور عبدا بن قطنہ نبھانی کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
8. محمد ابن عبداللہ بن جعفر طیار
آپ جناب عون کے بھائی تھے۔
10 دشمنوں کا قتل کرنے کے بعد عامر بن نہشل کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
9. عبداللہ الاکبر عرف عمرو بن الحسن ابن علی ابن ابی طالب
آپ امام حسن علیہ السلام کے بڑے بیٹے اور آپ کی کنیت ابو بکر تھی آپ کی والدہ گرامی کا نام جناب “رملہ ” اور کچھ روایات کے مطابق ” نفیلہ” تھا۔ میدان کربلا میں 80 آدمیوں کو قتل کرنے کےبعد عبداللہ بن عقبی غنوی کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
10. قاسم بن حسن ابن علی ابن ابی طالب
آپ امام حسن علیہ السلام اور جناب رملہ کے فرزند تھے آپ نہایت جری تھے ارزق شامی جیسے نامی گرامی پہلوان کو میدان کربلا میں قتل کیا ۔ اور جب دشمنوں سے زیر نہ ہوئے تو سب نے اچانک چاروں طرف سے گھیر کر حملہ کیا اور عمیر بن نفیل ازدی کے وار سے گھائل ہوئے ۔ گھوڑے سے گرنے کے بعد زندہ ہی پامال سُم اسپاں ہو گئے ۔
11. عبداللہ ابن حسن ابن علی ابن ابی طالب
آپ اِمام حسن علیہ السلام کے فرزند اور والدہ بنت شکیل بن عبداللہ بجلی تھیں ۔ آپ کے نانا صحابی رسول تھے ۔ کربلا میں سنِ بلوغ تک نہ پہنچے تھے مگر شجاعت بے مثال کے مالک تھے ۔ 14 دشمنوں کو قتل کر کے بدست ہانی ابن شیت خضرمی شہید ہوئے ۔
12. عبداللہ بن علی ابن ابی طالب
آپ علمدارِ کربلا کے حقیقی بھائی اور فرزند جناب اُم البنین اور امیر المومنین علیہ السلام تھے ۔
کربلا میں ہانی بن ثبیث حضرمی کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
13. عثمان بن علی ابن ابی طالب
آپ بھی علمدارِ کربلا کے بھائی تھے ۔آپ کی عمر 23 برس تھی اور میدان کربلا میں خولی شقی کے تیر سے گھائل ہوکر زخمی ہوئے اور قبیلہ ابان بن وارم کے ایک شخص کی تلوار سے شہید ہوئے ۔
14. جعفر بن علی ابن ابی طالب
آپ کی عمر 21 برس اور میدانِ کربلا میں ہانی ابن ثبیث کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔
15. علمدارِ کربلا عباس بن علی ابن ابی طالب ۔
ان بہادران بنی ہاشم کی شہادت کے بعد علمدارِ کربلا نے اِزن شہادت طلب کیا مگر امام علیہ السلام نے ازنِ جنگ نہ دیا اور فرمایا کہ اطفال کے لیے پانی کا بندوبست کرو ۔
آپ مشکیزہ اور علم لے کے میدان میں گئے ، جنگ کی اجازت نہ ملنےکے باوجود آپ کی ہیبت سے لشکر میں ہلچل مچ گئی تھی ۔ آپ نے پانی پر قبضہ کیا مشک بھری اور واپس اِزن خیام ہوئے ۔ جب لشکر نے دیکھا کہ آپ بغیر تلوار کے ہیں تو آپ پر حملہ کیا اور پانی کی مشک بچاتے ہوئے آپ کا داہنا ہاتھ زیند بن ورقا کی تلوار سے قلم ہوا ۔ بایاں ہاتھ حکیم ابن طفیل نے قلم کیا مشکیزے پر تیر لگنے سے سارا پانی بہہ گیا اور ایک تیر آپ کی سینے پر لگا۔آپ کی شہادت پر امام علیہ السلام نے فرمایا ۔
” ہائے میری کمر ٹوٹ گئی” آپ کو کمال حُسن کی وجہ سے قمر بنی ہاشم بھی کہا جاتا تھا۔
مشہور القاب ” سقہ ” ، ابو قریہ ہیں شہادت کے وقت آپ کی عمر 34 برس تھی۔
16. علی اکبر بن الحسین الشہید ابن علی ابن ابی طالب
آپ امام علیہ السلام کے منجھلے بیٹے تھے ۔ امیر المومنین علی علیہ السلام اور جناب خاتونِ جنت سلام اللہ علیہا کے پوتے تھے ۔ آپ کی والدہ کا نام ” اُمِ لیلٰی ” تھا۔ آپ صورت اور سیرت میں پیغمبر اسلام کے مشابہ تھے ۔ آپ کا نام علی ابن حسین ۔ کنیت ابو الحسن اور لقب اکبر تھا۔ آپ نے میدان کربلا میں120 دشمنوں کو قتل کیا اور منقذ ابن مرہ عبدی نے آپ کے گلوئے مبارک پر تیر مار اور ابن نمیر نے سینہ اقدس پر نیزے کا وار کیا ۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر 18 برس تھی ۔
17. محمد بن ابی سعید بن عقیل
آپ جناب عقیل کے فرزند اور نہایت کم سن تھے ۔ جناب علی اکبر کی شہادت کے بعد آپ چوب خیمہ لے کر باہر نکلے اور امام علیہ السلام کی طرف رُخ کیا ابھی آپ امام علیہ السلام کے نزدیک بھی نہیں پہنچے تھے کہ نفیظ ابن یاسی نے آپ پر تلوار کی ضرب لگائی اور آپ شہید ہو گئے ۔
18. علی اصغر ابن الحسین الشہید ابن علی ابن ابی طالب
آپ امام علیہ السلام کے کمسن ترین فرزند تھے ۔ آپ 10 رجب سن 60 ہجری کو پیدا ہوئے ۔ آپ کی والدہ کا نام رباب بنت امرہ القیس بن عدی بن اوس تھا۔ یوم عاشور کو جب امام علیہ السلام نے آواز استغاثہ بلند کی تو آپ نے خود کو جھولے سے گرا دیا ۔ امام علیہ السلام جب6 ماہ کے شہزادے کو لے کر اُس کے لئے پانی مانگنے کے لئے میدان میں گئے تو لشکر میں ہلچل مچ گئی اور لشکر بے قابو ہونے لگا ۔ ابن سعد نے حرملہ کو حکم دیا کہ تیر سہہ شعبہ استعمال کرو۔ اس لعین نے گلوئے صغیر کو تاکا اور تیر کمان سے چھوڑ دیا تیر کا لگنا تھا کہ 6 ماہ کا معصوم بچہ امام علیہ السلام کے ہاتھوں میں دم توڑ گیا۔ امام علیہ السلام نے خون علی اصغر علیہ السلام آسمان کی طرف پھر زمین کی طرف پھینکنا چاہا مگر دونوں نے اس خون نا حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ بالآخر آپ علیہ السلام نے اس لہو کو اپنے چہرہ مبارک پر مل لیا ، اور فرمایا کہ ” اسی حالت میں اپنے نانا کی بارگاہ میں جاوں گا “ ۔
انکار آسمان کو ہے ، راضی زمیں نہیں
اصغر تمہارے خون کا ٹھکانا کہیں نہیں ۔
تاجدار انسانیت سید الشُہداء جناب امام حسین علیہ السلام کی شہادت
جب آپ علیہ السلام کا کوئی معین اور مددگار باقی نہ رہا تو آپ خود میدان کارزار میں آئے ۔
آپ علیہ السلام کے جسم مبارک پر 1951 زخم آئےاور آپ زمین پر اس طرح تشریف لائے کے آپ علیہ السلام نہ تو زین پر تھے اور نہ زمین پر ۔ نماز عصر کا وقت آ چکا تھا۔ آپ سجدہ خالق میں گئے تو شِمر ملعون نے کُند خنجر سے آپ کا سر مبارک جسمِ اقدس سے جدا کر دیا ۔
یہ المناک واقعہ 10 محرم سن 61 ہجری بمطابق 10 اکتوبر 680 عیسوی بروز جمعہ اس دنیا میں وقوع پزیر ہوا اور دین اسلام کی لازوال تاریخ رقم کر گیا ۔

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت۔

ضلع مہند میں ایف سی اہلکار جمیل حسین طوری کی شہادت جمیل حسین کی لاش تو آبائی گاؤں گوساڑ کے قبرستان میں پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر سرکار...